جواہرات سے قیمتی

٭ کھوئی ہوئی دولت کا افسوس کرنا نادانی ہے ۔

٭فوراً معاف کرنا شرافت کی نشانی ہے ۔

٭رونے سے بگڑے نصیب نہیں سنورتے۔

٭اچھی باتوں کو قبول نہ کرنا بدنصیبی ہے ۔

٭دشمن اگر دوست بن جائے تو اس پر بھروسہ نہ کریں۔

٭اگر آپ حوصلے کے علاوہ سب کچھ کھو دیں تو سمجھ لیںآپ نے کچھ نہیں کھویا ۔

٭ کمزور موقعوں کی تلاش میں رہتے ہیں ۔لیکن باہمت خود موقعے پیدا کرتے ہیں ۔

٭ بنیاد کی اینٹ اگر ٹیڑھی ہو جائے تو پوری عمارت ٹیڑھی بنے گی ۔

٭ دوسروں میں عیب تلاش کرنے سے بہتر ہے اپنے عیب تلاش کرو ۔

٭ جو معاملات کا اچھا نہیں وہ کسی معاملے میں اچھا نہیں ۔