مسلمانوں کے لیے خوشخبری

تین کام۔۔۔حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ  رسول اللہ ﷺ نے فرمایا “تین کام ایسے ہیں اگر کوئی ایمان کی حالت میں انہیں کر لے گا تو جنت کے جس دروازے سے چاہے گا داخل ہو جائے گا۔اور حور عین سے جہاں چاہے گا شادی کر دی جائے

گی۔(1)جس نے اپنے قاتل کو معاف کر دیا ۔ (2) چھوٹا موٹا بھی قرض ادا کر دیا ۔ (3) جس نے ہر نماز کے بعددس مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھا ۔

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سوال کیا ” اگر کسی نے ان میں سے ایک بھی عمل کر لیا یا رسول اللہ ﷺ ۔۔۔۔؟” تو آپ ﷺ نے فرمایا”جس نے ایک عمل بھی کر لیا “(اسے بھی یہ سعادت نصیب ہو جائے گی ۔ الحمدللہ! (مسندابولعیلی۔مجمع الزوائد۔در منشور)