لہسن ایک مفید اور موثر گھریلو اینٹی بائیوٹک

لہسن ایک ایسا اینٹی بائیوٹک ہےجو صرف مضرِ صحت اور باعث امراض جراثیم کاخاتمہ کرتا ہے ۔لیکن یہ انسان کے بنائے ہوئے اینٹی بائیوٹک کی طرح مفید جراثیم کا خاتمہ نہیں کرتا ۔حکماء کے یہاں لہسن نزلے ،زکام ،کھانسی اور سردی کے دیگر عوارض  سے نجات کے لیے بکثرت استعمال کیا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ اسے شریانوں کی سختی ،اعصابی کمزوری ،ہائی بلڈ پریشر،کالی کھانسی ،ذیا بطیس،دل کے امراض ،بڑھاپے کے عوارض،اور کمزوری کے لیے بھی مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے ۔

٭بڑھاپے کا ٹانک۔۔۔

250 گرام دیسی لہسن کو باریک کر کے ایک بوتل میں ڈال دیں اور اسے تین گنا انگور یا سیب کے سرکہ میں دو ہفتوں تک رکھ کر چھان لیں اور روزانہ دو چمچے چائے والے لے کر اس میں شہد ملا کر پئیں ۔بڑھاپے کے لیے بہترین ٹانک ثابت ہو گا۔

٭ہائی بلڈ پریشر کے لیے۔۔۔

ہر صبح لہسن کی ایک کلی سالم پانی کے ساتھ نگلی جاتی ہے ۔اس سے ہر قسم کا بلڈ پریشر نارمل ہو جاتا ہے ۔یہ سلسلہ ایک عرصہ تک جاری رہنا چاہئے۔

٭لہسن کو جلا کر سرکہ اور شہد میں پیس کر لگانے سے پھوڑے پھنسیاں ،برص،بالخورہ،گنج،چھیپ،اور داد ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔٭سرکہ اور شہد میں اس کا مرکب

لگانے سے جوڑوں کا درد جاتا رہتا ہے۔٭خالص لہسن کا عرق ملنے سے جوئیں مر جاتی ہیں ۔

٭ کمرے میں اس کی دھونی دینے سے بھڑ اور دوسرے ضرر رساں کیڑے بھاگ جاتے ہیں ۔

٭ جسم کے کسی حصّہ میں درد ہو تو لہسن کو سرکہ میں گھوٹ کر لگانے سے وہ تحلیل ہو جاتا ہے دوسری صورت میں اسے دودھ میں پکا کر یہ دودھ پھوڑوں پے لگائیں ۔

٭ اس کو گرم گرم چبانے سے دانت کا درد جاتا رہتا ہے ۔٭اس کو رائی میں تیل میں تل کریہ تیل لگانا خشک کھجلی کے لیے مفید ہے ۔٭ لہسن کی دھونی سے آدھے سر کا درد جاتا رہتا ہے۔

٭لہسن اور شریانوں کی سختی۔۔۔

شریانوں کی سختی سے نجات اور محفوظ رہنے کے لیےلہسن کو استعمال کرنے کا طریقہ معالجین کے  ہاں بہت عام ہے اس مقصد کے لیے لہسن کو باریک کاٹ کر شیشے کے ایک مرتبان میں ایک تہائی بھر کر اسے انگور کے سرکہ میں بھر دیا جاتا ہے ۔اس مرتبان کو دو ہفتوں تک دھوپ میں رکھ کر چھان لیا جاتا ہے ۔دوپہر کے کھانے کے بعد اس مشروب کے دو قطرے گرم پانی میں ملا کر دئیے جاتے ہیں اور روزانہ ایک قطرے کا اضافہ کر دیا جاتا ہے ۔25 قطروں کے بعد روزانہ ایک قطرہ کم کرکے دو قطروں کے استعمال کے بعد یہ سلسلہ روک دیا جاتا ہے ۔دو ہفتوں کے وقفہ کے بعد اسے دوبارہ اسی طرح استعمال کرتے ہیں ۔اسی طرح شریانوں کی سختی ،جوڑوں کے درد ،ہائی بلڈ پریشر کے لیے لہسن کا ایک اور انتہائی زود اثر اور آزمودہ نسخہ یہ ہے ۔۔۔

خالص شہد ایک درمیانے سائز کے پیالے کی مقدار لے لیں ۔اور کسی اچھی کمپنی کا فروٹ سرکہ (اگر سیب کا ہو تو بہتر ہے ) اسی پیالے کی مقدار لے لیں ۔درمیانے سائز کے آٹھ عدد لہسن اچھی طرح گرائنڈ کر لیں اور ان تینوں چیزوں کو اچھی طرح آپس میں ملا لیں پھر کسی بوتل میں بھر کر آٹھ دن تک اس آمیزے کو کسی ٹھنڈی جگہ رکھ دیں ۔آٹھ  دن  کے بعد روزانہ نہار منہ ایک چمچ لے لیں ۔اور ناشتہ آدھے گھنٹہ بعد کریں ۔۔۔انشاءاللہ بہت جلد ان امراض سے پیچھا چھوٹ جائیگا۔