بھارت نے آج تک پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا ۔وہ برابر کوشش میں ہے کہ پاکستان کے وجود کو مٹا دے ۔ محمد بن قاسم جو صلاح الدین ایوبی ،سلطان محمود غزنوی اور شہاب الدین محمد غوری ایسے مسلمان بادشاہ تھے جن کے ناموں سے ہندوؤں کے دل دہل جاتے تھے ۔
ہمارے یہ ہیرو آج تک ان کی نظروں میں قابل نفرت ہیں ، یہ ہی وجہ ہے کہ ہندوستان نے پاکستان پردفاعی برتری حاصل کرنے کے لیےجو پہلا میزائل فائر کیا ،اس کا نام پر تھوی میزائل رکھا ،تاکہ مسلمانوں کو بتا دیں کہ پرتھوی راج مرا نہیں زندہ ہے ۔
اللہ ہمارے سائنس دانوں کو سلامت رکھے اور انہیں مزید صلاحیتیں عطا فرمائے،انہوں نے پرتھوی میزائل کے مقابلے میں غوری میزائل بنا کر ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا تو ہندوؤں کو پرتھوی راج کی شکست یاد دلا دی ۔غوری نے ایک بار پھر پرتھوی کو شکست دے دی تو ہندو پھر کوشش میں مصروف ہو گیا ۔اور اس مرتبہ اپنے سخت ترین دیوتا کے نام پر اگنی میزائل بنا ڈالا ۔ان کا اگنی دیوتا ان کے خیال میں آگ برساتا ہے ، اسی کی مناسبت سے یہ آگ کی بھی پوجا کرتے ہیں ۔
اگنی کے پجاریوں کا غرور اس وقت خاک میں مل گیا۔جب پاکستان کے سائنسدانوں نے شاہین میزائل کا تجربہ کیا اور اگنی شاہین کے پنجوں میں دم توڑ گیا ۔
میزائلوں کی دوڑ اور رکھے گئے ناموں کے پیچھے سینکڑوں برس پہلے لڑی گئی جنگوں اور معرکوں کی تاریخ صحراؤں اور میدانوں سے نکل کر ہواؤں اور فضاؤں میں لڑی جانے والی جنگوں کا روپ دھار چکی ہیں ۔مسلمانوں کو اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہیئں۔