گھریلو جڑی بوٹیاں ۔۔۔۔ذائقہ بھی علاج بھی
٭ روز میری : یہ جڑی بوٹی بالوں کی سکری ختم کرتی ہے ۔اور ساتھ ہی بالوں کی نشونما میں بھی مدد کرتی ہے ۔تھوڑے سے روز میری کے پتے ،ایک گلاس پانی ،میں ڈال دیں ۔اور ان سے بال دھو لیں ۔زیادہ بہتر نتائج کے لیے ہفتے میں دو سے تین بار یہ عمل کریں ۔
٭ دھنیا : دھنیا نقصان دہ کولیسٹرول کم کر کے اچھا کولیسٹرول بڑھاتا ہے ۔یہ سر درد میں انتہائی مفید ہے ۔اگر سر درد کی صورت میں دھنیے کا لیپ ماتھے پر لگائیں ۔تو کسی پین کلِر کی ضرورت نہیں رہتی۔اسے کھانے میں خوشبو کے لیے مختلف چٹنیوں اور سلاد وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے
٭ نیاز بو : نیاز بو صرف اٹلی کے کھانوں تک ہی محدود نہیں ۔سردیوں میں بند ناک اور زکام کے لیے اس کا استعمال کافی مفید ہے ۔نزلہ زکام سے نجات کے لیے اس کے رس کے چند قطرے منہ میں ڈالیں ۔یا کسی مشروب میں ڈال کر پئیں ۔تو سردی اور فوری آرام ملے گا ۔ sinus
٭ تلسی : تلسی ایڈرینل گلینڈز کی تھکاوٹ میں بے حد مفید ہے ۔یہ ایکنی کا علاج بھی ہے ۔تلسی کے پتے آدھے گھنٹے تک پانی میں پکائیں ۔اور ٹھنڈا ہونے پر اس میں روئی بھگو کر ایکنی والی جگہوں پر مساج کریں ۔تو ایکنی سے بہت جلد نجات مل جائے گی ۔تلسی میں پائے جانے والے جراثیم کش اثرات بھی حیرت انگیز نتائج کے حامل ہیں ۔
٭اجوائن خراسانی : اجوائن خراسانی ، آنکھوں کی سوزش ، اور سیاہ حلقے ختم کرنے میں کافی مدد گار ہے ۔اس کے پتے کوٹ کر آنکھوں کے نیچے کے سیاہ حصّے پر لیپ کریں ۔اس وٹامن سی اور کچھ دیگر مرکبات بھی پائے جاتے ہیں ۔جو سوزش کم کرتے ہیں ۔
٭ تار پین : تار پین کے تیل کا استعمال اینٹی سپٹک کے طور پر کیا جاتا ہے ۔اس کی پتیاں گرم پانی میں ابال کر لیموں کا رس اور شہد ملا کر پئیں تو سانس کی نالیوں میں موجود رکاوٹ دور ہو جائے گی ۔
٭ سویا : بچوں کو اس کا پانی اچھے ہاضمے کے لیے دیا جاتا ہے ۔اس سے ہچکی بھی بند ہوتی ہے ۔ اس کا پانی پینے سے نیند بھی آسانی سے آ جاتی ہے ۔
٭ املی : املی میں کیلشیم ، فاسفورس ، آئرن ، تھیا مِن ،ربو فلاون ، اور نیا سِن پایا جاتا ہے ۔
املی ہاضمے میں مدد دیتی ہے اور بخار کو کم کرتی ہے ۔پتے کے مرض میں املی کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔
٭ سونف : سانس کو خوشبو دار بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔یہ ہاضمے میں بھی مدد دیتی ہے ۔ کھانسی ختم کرنے کے لیے بھی اس کا استعمال مفید ہے ۔ سونف کھانے سے خون صاف ہوتا ہے ۔یہ دافع ریاح ،دافع تشنج ،خواب آور ہے ۔اور ہچکی ختم کرتی ہے ۔
٭مرزن جوش : یہ وٹامن “کے ” کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔ جو ہڈیاں مظبوط کرنے کے کام آتا ہے ۔ اس کی تھوڑی سی مقدار سوڈے یا سکنجبین میں ملانے سے یہ مشروب توانائی کا ذریعہ بن جاتا ہے ۔
٭بچھو بوٹی : بچھو بوٹی میں وٹامن “سی” اور “اے” کے علاوہ اینٹی آکسائیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں ۔جو خون کو صاف اور چربی کو زائل کرتے ہیں ۔ مارکیٹ میں اس کے ٹی بیگ بھی دستیاب ہیں ۔
٭ٹیراگون : ٹیراگون بھارت کے ضلعے کرناٹک میں پایا جاتا ہے ۔ہندی میں اسے میگا ڈونا کہتے ہیں ۔اس میں پایا جاتا ہے ۔جو جسم میں موجود زہریلے مادوں کے اخراج کا باعث ہے Tennin
اور اس سے خون بھی صاف ہوتا ہے ۔