سری لنکا اور انگلینڈ کا سنسنی خیز میچ ۔ اوپنرز نے رنز کے پہاڑ کھڑے کر دیے انگلینڈ کی بالنگ لائن تباہ
ورلڈکپ 2015، سری لنکا نے انگلینڈ کو 9وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 310رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں سری لنکا نے47.2 ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سری لنکا کے تری مانے اور کمار سنگا کارا212رنز کی پارٹنر شپ کھیل کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 309رنز بنائے جس میں روٹ نے اپنے کیرئیر کی بیسٹ 121رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کاپہلاکھلاڑی 62رنز پر معین علی کے 15رنز پر میتھیوز کی بال پر لکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوا۔بیلنس 6رنز بنا کر لکمل کی بال پر 71کے مجموعی پر آؤٹ ہوئے۔بل49رنز پر دلشان کی بال پر پویلین لوٹ گئے تب ٹیم کا مجموعی 101تھا۔چوتھے کھلاڑی کپتان مورگن 27رنز بنا کر پریرا کی بال پر دلشان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 161تھا۔ پانچواں کھلاڑی ٹیلر 25رنز بنا کر ملینگا کی بال پر آؤٹ ہوا جب ٹیم کامجموعی سکور 259تھا۔جبکہ روٹ نے121رنز کی اننگز کھیل کے ہیراتھ کی بال پر 265کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔
سری لنکا نے ہدف کے تعاقب میں 47.2اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر312 بنائے۔
سری لنکا کی پہلی وکٹ 100رنز پر دلشان 44رنز بنا کر معین علی کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔
تری مانے اور کمار سنگا کارا نے212رنز کی پارٹنر شپ کھیلی جس میں تری مانے139اور سنگاکارا نے 117رنز بنائے۔