آئی فون نے لڑکی کی جان لے لی

موبائل فون آج کل کی سب سے بڑی ضرورت ہے لیکن اس کا حد سے زیادہ استعمال خطرناک ہوسکتا ہے ۔ اسی طرح غیر معیاری موبائل  اسسریز آپ کی جان تک لے سکتی ہیں ۔ ایسا ہی کچھ ہوا ایک باتھ روم میں نہاتی ہوئی لڑکی کے ساتھ۔

 24 سالہ لڑکی ایوجینیا اپنے گھر میں موجود باتھ ٹب کے نیم گرم پانی سے لطف اندوز ہورہی تھی اور اس دوران اپنا آئی فون بھی استعمال کررہی تھی جو کہ ساتھ ساتھ چارج بھی ہورہا تھا۔ لڑکی کی ایک دوست جو اس کے ساتھ ہی مقیم تھی نے بتایا کہ جب کافی دیر تک ایوجینیا واش روم سے باہر نہ آئے تو اسے تشویش ہوئی اور جب اس کے بار بار پکارنے پر بھی اس نے جواب نہیں دیا تو دروازہ کھول کر اندر گئی اور اپنی دوست کے بے جان جسم کو دیکھ کر ساکت رہ گئی۔ اس کا کہنا ہے کہ ایوجینیا کا آئی فون باتھ ٹب میں گر اہوا تھا جبکہ اس کی تار ابھی تک چارجر کے ساتھ لگی ہوئی تھی۔ اس نے احیتاط سے چارجر کو اتارنے کے بعد اپنی دوست کو باتھ ٹب سے نکالا اور اسے ہلا جلا کر دیکھا لیکن اس کے جسم میں کوئی حرکت نہ ہوئی۔

لڑکی نے ایمرجنسی مدد کے لئے کال کی جس کے بعد ہلاک ہونے والی لڑکی کو ہسپتال لے جاکر اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکی کی ہلاکت بجلی لگنے کی وجہ سے ہوئی۔ ماسکو شہر کی پولیس نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ موبائل فون کی چارجنگ کے لئے غیر معیاری چارجر استعمال کیا جارہا تھا کیونکہ آئی فون کے چارجر کم وولٹیج پر کام کرنے کے لئے تیار کئے جاتے ہیں اور کمپنی کا چارجر استعمال کرنے کی صورت میں اس نوعیت کے حادثات کا امکان ناہونے کے برابر بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی موبائل فون کے خطرناک حادثات میں غیر معیاری چارجر کو اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔