کالے یرقان کے علاج کا آزمودہ اور حیران کن نسخہ

ایک حیران کن نسخہ۔۔۔ اگر آپ ہر طرح سے علاج کروا کے تھک چکے ہیں تو خدا کے لئے ایک علاج یہ بھی کر کے دیکھیں ،پورے یقین کے ساتھ کریں ۔

سورۃ بیّنہ تین مرتبہ روزانہ صبح ناشتے سے پہلے ،دوپہر کھانے سے پہلے ،اور رات کھانے سےپہلے پانی پر دم کر کے پی لیں ۔یا سات مرتبہ روزانہ پانی پر پڑھ کر پی لیں ۔ساتھ ہی سورۃ حشر 21 دن ، سورۃ طہٰ21 دن، اور سورۃ التّغابن 41 دن پانی پر دم کر کے پی لیں ۔خود پڑھنا افضل ہے ۔اگر نہ پڑھ سکے تو دوسرا پڑھ کر پلائے ۔انشااللہ کالے یرقان کے لیے اکسیر ہے ۔مریض یا حبیب ،یا اللہ اور اسغفراللہ کا ورد کثرت سے کرے ۔

اور ساتھ میں چائنا کے لیموں کا رس دس دن تک پیئے ۔لیموں اگر بڑے ہوں تو پانچ ورنہ چھوٹے دس لیموؤں کا رس رات کو نچوڑ کے رکھ لیں ۔صبح اس میں کچھ ملائے بغیر نہار منہ پینے سے یرقان ختم ہو جاتا ہے ۔