عراق پر امریکی یلغار کے بعد صدام حسین کے 23 سالہ اقتدار کا سورج غروب ہوگیا اور ایک عراقی عدالت نے انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنا دی۔ صدام حسین کو تختہ دار کی طرف لے جانے والے ڈاکٹر موافق الربائی نے وہ رسی محفوظ کرلی کہ جس کے ساتھ صدام حسین کو پھانسی دی گئی تھی۔
ویب سائٹ ”مڈل ایسٹ آئی“ کے مطابق ڈاکٹر موافق کو موصول ہونے والی پیشکشوں میں سے 70لاکھ ڈالر (تقریباً 70کروڑ روپے) کی پیشکش سر فہرست ہے لیکن وہ ابھی بھی رسی کی فروخت کے لئے تیار نہیں ہیں کیونکہ وہ اس سے بھی زیادہ رقم کے طلبگار ہیں۔