داعش کے دن کم رہ گئے ، حملے کے لیے طیاروں نے اڑان بھر لی

 متحدہ عرب امارات نے  16 طیاروں کا اسکواڈ اردن بھیج دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایف 16 طیاروں کا اسکواڈ داعش پر حملے کرنے کیلئے روانہ کیا گیا ہے ،متحدہ عرب امارات کے طیارے امریکی طیاروں کے ساتھ داعش کے خلاف کاروائی کریں گے ۔
یاد رہے کے اس سے پہلے سعودی مفتی اعظم داعش کو  ایک غیر اسلامی تنظیم قرار دے چکے ہیں اور کہا ہے کہ داعش کفر کے راستے پر گامزن ہے۔الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا کہنا تھا کہ اردنی پائلٹ کو آگ میں جلانے والوں کا کوئی دین اور ایمان نہیں ہے اور دنیا اس قسم کے مجرمانہ فعل کرنے والوں کو اسلام کا نمائندہ نہ سمجھے