نریندر مودی کا تعلق گجرات کے گاؤں وید نگر کے غریب خاندان سے تھا، والد ریلوے اسٹیشن پر چائے کا کھو کھا چلاتا تھا، خاندان 8 افراد پر مشتمل تھا، والدہ بھی لوگوں کے گھروں میں برتن مانجھتی تھی ، نریندر مودی نے چھ سال کی عمر میں والد کے کھو کھے پر چائے بیچنا شروع کی ، یہ چائے کے گندے کپ اٹھا کر ” چائے گرم ، چائے گرم ‘، کے نعرے لگاتے تھے’ یہ 17 سال کی عمر میں گھر سے بھاگے اور ہمالیہ چلے گئے ‘ یہ21 سال کی عمر میں ہندو انتہا پسند جماعت آر ایس ایس میں شامل ہوگئے ، یہ دو سال تک انڈر گراؤنڈ رہے ، یہ اس دوران آر ایس ایس کے دفترمیں سوتے تھے ، یہ دفتر میں جھاڑو بھی لگاتے تھے اور کرسیاں اور میزیں بھی سیدھی کرتے تھے اور دفتر میں آنے والوں کو چائے اور کھانا بھی پکا کر کھلاتے تھے ، پارٹی نے 1988 میں انہیں گجرات کا آرگنائزنگ سیکرٹری بنا دیا۔ یہاں سے ایک نئے نریندر مودی کا آغاز ہوا، مودی 2001ء سے 2014ء تک 13 برس گجرات کے وزیر اعلیٰ رہے ، مودی نے گجرات میں کمال کر دیا، مودی نے ملک کے پسماندہ ترین صوبے کو ملک کا ترقی یافتہ ترین صوبہ بنا دیا، ان 13 برسوں کے دوران مودی پر مسلمانوں کے خلاف فسادات کے الزام بھی لگے ، یہ فسادی بھی کہلائے ، متعصب ہندو بھی ، شدت پسند بھی اورمنافق بھی ۔ امریکا نے 2005 میں ان پر امریکا میں داخلے پر پابندی بھی لگا دی ، یہ زیادہ پڑھے لکھے بھی نہیں ہیں ، انگریزی سمجھتے ہیں لیکن بولنے میں دقت ہوتی ہے ، زندگی میں کبھی برانڈڈ سوٹ نہیں پہنا، ان کا کوئی گھر نہیں تھا۔ چند برس قبل 330 میٹر مربع کا گھر بنایا، اثاثوں کی مالیت سوا کروڑ ہے ، نریندر مودی کایک بھائی لیدر فیکٹری میں کام کرتا تھا، دوسرا بھائی گھرات حکومت کے محکمہ اطلاعات میں معمولی افسر ہے ، فیملی کا کوئی فرد 12 سال چیف منسٹر ہاؤس میں داخل ہوا اور نہ ہی اب وزیر اعظم ہاؤس آسکتاہے ۔ پاؤں میں کھر درے چمڑے کی چپل پہنتے ہیں ، ساگ بھات کھاتے ہیں اور بیرونی سفر نہ ہونے کے برابر ہیں ، یہ مودی 26 مئی 2014 کو 282 سیٹوں کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا وزیر اعظم بنا ۔ یہ اس وقت دنیاکے مقبول ترین سیاست دانوں میں سے ایک ہے اب کس نے سوچا تھا کے ایک چائے بیچنے والے کا بیٹا ایک برتن مانجھنے والی کا لال ایک دن ملک کے سب سے بڑے منصب پر فائض ہو جائے گا اور یہ کام بھارت جیسے ملک میں بہت ہی مشکل ہے ۔
تازہ ترین
- ہلکا پھلکامولوی ، معاشرہ اور ہم
- نیوزجانئے اس شخص کے متعلق جس نے اپنا خود کا گوشت کھالیا
- نیوزآج چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک ریٹائر ہوجائیں گے
- اہم شخصیاتجنرل حمید گُل کے متعلق وہ تمام باتیں جو جاننا ضروری ہیں
- نیوزملکہ برطانیہ کو داعش نے خوفناک دھمکی دے دی
- دیگرغصہ کا علاج کریں ، مگر کیسے ؟
- کھیلمحمد عامر پر عائد پابندی ختم، پریکٹس شروع کردی
- معلومات عامہسکول سے چھٹیاں کرنے والے بچے ریاضی میں کمزور
- نیوزوسیم اکرم پر حملہ ، اصل کہانی سامنے
- نیوزانور علی کی شادی کی بات پکی ہو گئی
- ٹیکنالوجیفیس بک کا نیا فیچر جس کی مدد سے سال گرہ کی مبارکباد دی جا سکتی ہے