آئی سی سی کے تحت سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا سرکاری بائیو مکینک تجزیہ 24 جنوری کو بھارتی شہر چنئی کی لیبارٹری میں ہوا تھا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ وہ پہلے جیسی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
آف سپنر کا کہنا تھا کہ ان کا ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ پاکستان کے لیے مزید دو سے تین سال تک کھیلنا چاہتے ہیں۔
اس خبر کے بعد فینز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور یہ اندازہ کیا جا رہا ہے کہ سعید اجمل اس دفعہ کا ورؒد کپ کھیل سکتے ہیں ۔ لیکن آگے کیا ہوگا اور کیا واقعی اجمل اپنی انگلیوں سے کرکٹ کی گراؤنڈز میں جادو کر سکیں گے