ٹماٹر کا رس پینے سے چہرے پر قدرتی نکھار اور لالی آجاتی ہے۔اس سے بچوں کے دانت بھی مظبوط ہوتے ہیں آج کل تازہ ٹماٹر بہت دستیاب ہیں ۔ٹماٹر کا رس پینے سے کئی قسم کی بیماریاں دور ہو جاتی ہیں ۔خون کی کمی ،چہرے اور آنکھوں کی زردی ،اور موٹاپا بھی اس سے دور ہو جاتا ہے ۔ٹماٹر میں وٹامن اے ،بی اور سی کے علاوہ معدنی نمکیات اور فولاد بھی پایا جاتا ہے۔
جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتا ہے ۔یہ قبض کشا ہوتے ہیں اور آنتوں کو طاقت دیتے ہیں ۔گردے کے مریضوں کو ٹماٹر استعمال نہیں کرنا چاہئےاور اس کے علاوہ نزلہ ،زکام کھانسی کے وقت ٹماٹر کم استعمال کریں ۔