کار حادثات تو روزانہ ہوتے ہیں ، لیکن ہم یہاں پر بات کر رہے ہیں دنیا کے سب سے مہنگے ترین کار حادثے کی جس میں جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ مالی نقصان نے سب کے ہوش اڑا دیے ۔
یہ بات ہے دسمبر 2011 کی جب 10 گاڑیاں جن میں 8 فراری ، ایک مرسیڈیز اور ایک لیمبرگینی شامل تھی ایک دوسرے کے ساتھ گھتم گھتا ہو گئیں ۔
پولیس نے ان دس گاڑیوں کے ڈرائیورز کو 4 ملین ڈالر بھاری جرمانہ کیا ۔
ہوا کچھ یوں کے جو فراری سب سے آگے چل رہی تھی اس کے ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا ، اور جو گاڑیاں پیچھے آ رہی تھیں تیز رفتاری کی وجہ سے ا ن کے ڈرائیور وقت پر بریک نہ لگا سکے اور اس طرح تمام کے تمام آپس میں ٹکرا گئے ۔ اور یوں ہوا دنیا کا سب سے مہنگا کار حادثہ ۔
دوبارہ بتا دوں کے اس حادثے میں 4 ملین ڈالر کا نقصان ہو ا جو تقریباً چالیس کروڑ روپے کے برابر بنتے ہیں ۔