نئی تحقیق بتاتی ہے اگر آپ صحت بخش غذا کھائیں اور مقرر کردہ کیلوریز سے تجاوز نہ کریں تو رات کا کھانا دیر سے بھی کھانے میں کوئی حرج نہیں ۔لہذا وزن گھٹانے کے لیے بھوکا رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ آپ رات دیر تک جاگتی رہیں اور کوکیز ،بسکٹ یا دوسرے جنک فوڈ کھاتی رہیں ۔
رات کو اپنے وقت کے مطابق ہلکا پھلکا اور صحت بخش کھانا کھائیں ۔ اگر آپ کھانے کے دو تین گھنٹے کے بعد بھوک محسوس کرنے لگیں تو اس کا حل یہ ہی ہے کہ آخری کھانے میں خوراک کی مقدار بڑھا لیں ۔اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ متوازن غذا لے رہے ہیں ۔جس میں پروٹین ،ہائی فائبر کیلوریز ،صحت بخش چکنائی اور مناسب مقدار میں سبزیاں وغیرہ موجود ہوں ۔ماہرین صحت رات کے کھانے میں وائٹ میٹ (چکن اور مچھلی) تجویز کرتے ہیں ۔کیونکہ یہ پروٹین حاصل کرنے کا اچھا ذریعہ ہیں اور آہستہ آہستہ ہضم ہوتے ہیں ۔کاٹیج چیز کا استعمال بھی رات کے کھانے کے لیے مفید بتایا جاتا ہے ۔کاٹیج چیز پروٹین کی ایک قسم ہے اور آہستہ آہستہ ہضم ہوتی ہے ۔
اس کے علاوہ ہری سبزیوں کا تو کوئی جواب ہی نہیں ۔ ان میں شامل فائبر سے آپ کو دیر تک پیٹ بھرا ہوا محسوس ہو تا ہے اور ان میں کیلوریز بالکل نہیں ہوتیں ۔