اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ماڈل و اداکارہ مہوش حیات فلم “نا معلوم افراد” کا آئٹم سانگ کرنے کے بعد صرف گلیمرس اور بولڈ کرداروں کے لیے ہی مخصوص ہو گئی ہیں تو یہ خیال فوراً دل سے نکال دیں ۔کیونکہ مارچ میں مہوش حیات کو “ملنے دو”نامی ایک تھیٹر پلے میں بھارتی اداکار عمران زاہد کے مقابل ہیروئن کاسٹ کر لیا گیا ہے ۔عمران زاہد کے ساتھ مہوش حیات کو سٹیج ڈرامے میں کام کرنے کا موقع ملے گا تو مہوش کا بولی ووڈ کنکشن اور بھی مظبوط ہو جائے گا ۔
یہ بات طے ہے کہ ٹی وی اور اخبار کی دنیا میں وہ ہی رپورٹر کامیاب ہوتا ہے جس کے تعلقات زیادہ ہوں ۔ اور بولی ووڈ میں تعلق داری بہت کاؤنٹ کرتی ہے اور عمران زاہد کو جب جب موقع ملے گا توبالی ووڈ میں مہوش حیات کا نام ضرور لیا جائے گا۔