اجے دیوگن نے ہٹ ہونے کی ٹھان ہی لی۔۔۔

پچھلے دو سالوں سے دو فلاپ فلموں کے ہیرو اجے دیوگن کو شائد اب کسی ہدایت کار پر بھروسہ نہیں رہا ۔اسی لیے انہوں نے اپنے لیے خود فلم بنانے کا اعلان کر دیا ۔ قریبی ذرائع کے مطابق “شیوے” نامی فلم اجے کے پروڈکشن ہاؤس کے تحت بننے والی سب سے مہنگی فلم ہو گی ۔اجے ہر حال میں اس فلم کو سپر ہٹ بنانا چاہتے ہیں ۔ اس لیے ہو سکتا ہے کہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض بھی خود ہی سنبھال لیں ۔