میرا کی بہن رباب۔۔۔ شوبز سے دور ،رہنے پر مجبور

خبر یہ ہے کہ اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن   رباب کو شوبز میں لانے کی فرمائش پر میرا کے والد ان سے ناراض ہو گئے۔ اس ناراضی کو دو ماہ ہونے کو ہیں ۔والد کا مؤقف تھا کہ میری بیٹی شوبز میں حصہ نہیں لے گی کیونکہ وہ “سیدانی” ہے ۔ جس پر میرا نے حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں بھی تو شوبز میں ہوں ۔میرا کے والد سرورشاہ کا کہنا تھا کہ تم میں اور میری چھوٹی بیٹی میں بہت فرق ہے ۔معلوم ہوا کہ سرور شاہ میرا کے سوتیلے والد ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کی اپنی اولاد شوبز میں آئے ۔