ایک انڈے کا چھلکا لے کر اسے باریک پیس لیں اور خالص انگوری سرکہ لے کر اسے پسے ہوئے چھلکا میں اتنا ملائیں کہ گاڑھا ہو جائے ۔اب اسے رات کو چہرے پر ملیں اور صبح دھو لیں دا غ دھبے دور ہو جائیں گے ۔
مونگ کی دال خوب بھگو کر اس کو سل پر پیس لیں اور اس کا لیپ کریں ،چھائیوں کے لئے مفید ہے ۔دہی اور دودھ کی جھاگ بھی بہت مفید ہے
روغن بادام کو پانی میں پھینٹ کر چہرے پر لیپ کرنے سے رنگت نکھر آتی ہے ۔
پیشانی کی شکنوں کے لیے سرسوں کے تیل کی آہستہ آہستہ مالش کریں ۔
بالائی میں اصلی شہد ملا کر چہرے کا مساج کرنے سے چہرہ صاف اور ملائم ہو جاتا ہے ۔