دلچسپ اسلامی معلومات

٭ جنگ بدر کے سب سے پہلے شہید صحابی کا نام حضرت مہجمہ رضی اللہ عنہ تھا۔

٭ انصار میں سب سے پہلے حضرت رافع بن مالک رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا ۔

٭ اسلام کے سب سے پہلے شاعر کا نام حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ ہے ۔

٭سب سے پہلے حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو تقویٰ کی بنیاد پر شیخ الاسلام کا خطاب ملا ۔

٭قرآن کے سب سے پہلے مفسر حضور تھے۔ ﷺ

٭ہجرت کے بعد سب سے پہلی پیدائش مدینہ میں حضرت عبداللہ بن زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کی ہے ۔

٭ملک شام کو سب سے پہلے حضرت عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے فتح کیا ۔

٭ اسلام میں سب سے پہلی شہادت ایک صحابیہ حضرت سمیہ بنت خیاط رضی اللہ عنہا کی ہے

٭ اسلام کا سب سے پہلا دارالخلافہ مدینہ منورہ بنا ۔
٭عورتوں میں سب سے پہلے جنگ کی قیادت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کی ۔

٭ مسجد نبوی میں سب سے پہلے حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہ نے چراغ جلایا ۔

٭ صحابہ کرام میں سب سے پہلے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے قران پاک حفظ کیا ۔