محمد وہ نام ہے جو شیریں بھی ہے اور مترنم بھی اور مقدس بھی ۔۔۔اس نام کو زبان سے ادا کیا جائے تو ایک ایمان افروز اور دل نواز صدا بلند ہوتی ہے اس نام میں جو نغمگی ہے اس کی کوئی حد نہیں ۔یہ نام خود ہی بتا رہا ہے کہ میں اس عظیم ترین انسان کا نام ہوں جس کی نعت و ستائش و توصیف ارض و سماپر واجب قرار دے دی گئی ہے۔
حضور اقدس کے نام اقدس پر اگر کسی نے اپنا نام رکھا تو یہ اس کے لئے صرف یوم آخرت ﷺ
ہی نہیں بلکہ اس دنیا کے لئے بھی باعث خیر و برکت ہو گا ۔حضرت سریج بن یونس فرماتے ہیں کہ اللہ کے مقرر فرشتے ہیں جو زمین میں گھومتے پھرتے ہیں جس گھر میں کوئی محمد یا احمد نام کا شخص رہتا ہو اس میں ٹھہر جاتے ہیں ۔ اس لئے نبی کریم کا ارشاد ہے کہ ہر گھر میں ایک بلکہ دو ﷺ
بلکہ تین شخص ایسے ہونے چاہئیں جن کا نام محمد ہو۔
حضرت علامہ شاہ عبدالحق دہلوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس کے خصائص ﷺ
میں یہ بھی ہے کہ آپؐ کے اسم مبارک پر نام رکھنا مبارک و نافع اور دنیا وآخرت میں حفاظت اور نجات کا باعث ہو گا ۔
ایک حدیث قدسی کا مفہوم ہے رسول اللہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ مجھے ﷺ
اپنے عزت و جلال کی قسم !جس کا نام تمہارے نام پر ہو گا اسے دوزخ کا عذاب نہ دوں گا ۔
حضور اقدسؐ نے فرمایا جس نے اپنا نام میری محبت اور میرے اسم گرامی سے تبرک حا صل کرنے کی نیت سے میرے نام پر محمد رکھا تو وہ اور اس کا بیٹا جنت میں ہوں گے ۔
خوش نصیب ہیں وہ لوگ جس کا نام سرکار کے اسم مبارک سے مزین ہے بشرط یہ کہ مومن مخلص ہو ۔
تازہ ترین
- ہلکا پھلکامولوی ، معاشرہ اور ہم
- نیوزجانئے اس شخص کے متعلق جس نے اپنا خود کا گوشت کھالیا
- نیوزآج چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک ریٹائر ہوجائیں گے
- اہم شخصیاتجنرل حمید گُل کے متعلق وہ تمام باتیں جو جاننا ضروری ہیں
- نیوزملکہ برطانیہ کو داعش نے خوفناک دھمکی دے دی
- دیگرغصہ کا علاج کریں ، مگر کیسے ؟
- کھیلمحمد عامر پر عائد پابندی ختم، پریکٹس شروع کردی
- معلومات عامہسکول سے چھٹیاں کرنے والے بچے ریاضی میں کمزور
- نیوزوسیم اکرم پر حملہ ، اصل کہانی سامنے
- نیوزانور علی کی شادی کی بات پکی ہو گئی
- ٹیکنالوجیفیس بک کا نیا فیچر جس کی مدد سے سال گرہ کی مبارکباد دی جا سکتی ہے