بلڈ پریشر میں سرکہ کی چونکا دینے والی شفائی خصوصیت ۔۔ہائی بلڈ پریشر جیسے قاتل اور ام الامراض عارضے میں شہد کے ساتھ سرکہ کا استعمال جادوئی اثر رکھتا ہے ۔اس نسخہ کے استعمال سےبہت سے بلڈپریشر ،جوڑوں کے درد ،یہاں تک کہ دل کے امراض میں مبتلا افراد بھی اب نارمل زندگی گذار رہے ہیں ۔ نسخہ اس طرح ہے ۔۔
ایک پیالہ خالص شہد اور ایک پیالہ سرکہ (اگر جامن کا ہو تو بہتر ہے )لیں اور ان میں آٹھ عدد دیسی لہسن کے جوئے ملا لیں ۔اب ان تینوں کو خوب اچھی طرح پیس لیں کہ یک جان ہو جائے ۔لیجئے جناب ! جادو اثر دوا تیار ہے مگر فوری اسے استعمال نہیں کرنا ۔بلکہ اس آمیزے کو ایک شیشے کی بوتل میں بھر لیں اور اس بوتل کو فریج کے نچلے خانے میں آٹھ دن تک رکھیں ۔آٹھ دن کے بعد صبح سویرے نہار منہ ایک کھانے کا چمچ کھا لیں چونکہ اس کا ذائقہ کافی کسیلا ہوتا ہے اس لئے تھوڑے پانی کے ساتھ لے لیں ۔پھر اس کے آدھے گھنٹے تک کچھ نہیں کھانا ۔ اس کے بعد آپ ناشتہ کر سکتے ہیں ۔
اس کم خرچ نسخے کو معمولی نہ جانیں ۔مستقل مزاجی سے اس کا استعمال کریں ۔انشاءاللہ پہلے ہفتے میں ہی آپ بہت فرق محسوس کریں گے اور چند ہفتوں میں انشاءاللہ تمام دواؤں سے مستغنی ہو جائیں گے ۔مزے کی بات یہ ہے کہ جن کو کوئی مرض نہیں وہ بھی صحت مند رہنے کے لئے مستقل اس کا استعمال کر سکتے ہیں ۔
آخر میں یہ بات بتا دوں کہ ہر شے کی طرح سرکہ بھی چند حالتوں میں نقصان کرتا ہے ،معدے اور آنتوں میں زخم کے مریضوں کو سرکہ کے استعمال سے بچنا چاہئے۔
تازہ ترین
- ہلکا پھلکامولوی ، معاشرہ اور ہم
- نیوزجانئے اس شخص کے متعلق جس نے اپنا خود کا گوشت کھالیا
- نیوزآج چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک ریٹائر ہوجائیں گے
- اہم شخصیاتجنرل حمید گُل کے متعلق وہ تمام باتیں جو جاننا ضروری ہیں
- نیوزملکہ برطانیہ کو داعش نے خوفناک دھمکی دے دی
- دیگرغصہ کا علاج کریں ، مگر کیسے ؟
- کھیلمحمد عامر پر عائد پابندی ختم، پریکٹس شروع کردی
- معلومات عامہسکول سے چھٹیاں کرنے والے بچے ریاضی میں کمزور
- نیوزوسیم اکرم پر حملہ ، اصل کہانی سامنے
- نیوزانور علی کی شادی کی بات پکی ہو گئی
- ٹیکنالوجیفیس بک کا نیا فیچر جس کی مدد سے سال گرہ کی مبارکباد دی جا سکتی ہے