پاکستانی کوئین اور بھارتی کنگ ایک ساتھ

پاکستانی اداکار ماہرہ خان نے بولی وڈ میں قدم رکھ دیئے ہیں ۔ ایک بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی کوئین ماہرہ خان بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی ۔فلم کے ڈائریکٹر راہل ڈھولکیا  ہیں جبکہ پروڈیوسرز  میں فرحان اختر اور ریتیش سدھوانی شامل ہیں ۔ بھارتی اخبار دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آڈیشن کے وقت شاہ رخ خان نے ماہرہ کو خود آکر کامیابی کی  مبارک باد دی ۔اس سے پہلے ماہرہ خان نے پاکستانی فلم ” بول” میں کام کیا ہے۔ ریتیش ددھوانی نے اپنے ٹوٹیٹ میں بتایا کے انہیں نئی ہیروئن مل گئی ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے ماہرہ کی تصویر بھی اپلوڈ کی ۔ دیکھتے ہیں کے ان کی یہ نئی فلم کتنی ہٹ ہوتی ہے ۔۔۔