کلونجی کا حیرت انگیز فائدہ !

حافظہ کو بہترین بنانے کے لئے نہار منہ ایک چٹکی کلونجی کم از کم گیارہ دانے روزانہ کھائیں ۔پیس لیں تو زیادہ بہتر ہے ۔
کلونجی کو پیس کر خالص سرکہ میں ملا کر کھایا جائے تو پیٹ کے کیڑے مار دیتی ہے ۔اور اس کاآدھا چمچ پیس کر پانی کے ساتھ کھانے سے بلغمی دمہ جڑ سے اکھڑ جاتا ہے ۔اگر اسے پیس کر گرم پانی میں شہد کے شربت کے ساتھ پیا جائے تو گردے اور مثانے کی پتھری نکال دیتی ہے ۔ابال کر پینے سے بواسیر دور ہو جاتی ہے ۔
دیسی اجوائن ،بارہ گرام ایک گلاس پانی میں رات کو بھگو دیں ۔صبح پانی صاف کر کے دس قطرے روغنِ کلونجی ڈال کر پی لیں ۔ایک ہفتہ کے اندر پرانے بخار کو بھی آرام آجائے گا انشاءاللہ!
قبض ہو تو سناء مکی آدھا چمچ اور روغنِ کلونجی آدھا چمچ گرم دودھ میں ملا کر رات کو سونے سے پہلے استعمال کریں ۔اگر ہیضہ ہو جائے تو سونف ایک چمچ ،پودینہ ایک چمچ ،دار چینی ایک چمچ ، نمک آدھا چمچ ،چھوٹی الائچی 6 عدد لے کر چائے کی طرح ایک لیٹر پانی میں پکائیں ،ہر دو گھنٹے بعد اس کا آدھا گلاس لے کر اس میں پانچ قطرے روغن کلونجی ملا کر پئیں انشاءاللہ ہیضہ کو آرام ملے گا ۔
آپ نے فرمایا کہ اس میں ہر مرض سے شفا ء ہے سوائے موت کے ۔