نیٹو کنٹینر میں چوری ہونے کا انکشاف ہو ا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیٹو فورسز کو سامان مہیا کرنے والے کنٹینر سے سامان چوری ہو گیا جبکہ چوری کرنے والے ملزمان نے سامان کے وزن کے برابر کنٹینر میں بجری بھر دی۔حکام کو چوری کی اطلاع قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر ملی۔جبکہ ٹرمینل پر کنٹینر کی سکینگ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کنٹینر میں سامان کی بجائے ریت اور بجری موجود ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق کنٹینر کمپنی اس چوری میں ملوث قرار نہیں پائی گئی تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق کنٹینر میں نیٹو فورسز کے لیے کیمپ کا سامان موجود تھا جسے بڑی مقدار میں چوری کر لیا گیا ہے۔
چوریاں ہر جگہ ہوتی ہیں ، اور جب بات ہو نیتو سپلائی کی تو پاکستانی چوروں میں بھی امریکی نفرت کا آلاؤ روشن ہوجاتا ہے ۔
مجھے نہیں پتاکے مجھے اس خبر کو سن کر خوش ہوانا چاہئے یا دکھی ۔۔۔ لیکن شاید میں نہ دکھی ہوں نہ خوش بلکہ اس وقت میرے ذہن میں پاکستانی فلم آپریشن 21 کا ایک ڈائیلاگ گونج رہا ہے ۔۔
” ویلکم ٹو پاکستان “