دنیا کے سب سے عجیب و غریب قوانین، اب آپ بھی جانیئے

قانون انسان کی فلاح و بہبود کے لیے بنائے جاتے ہیں ، لیکن کئی قانون انسان کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات کھڑی کر دیتے ہیں ۔ ویسے ہمارے ملک پاکستان میں قانون تو بہت ہیں مگر ان پر عملدرامد نہیں ہے ، خیر آج بات کرتے ہیں کچھ عجیب و غریب قوانین کی ۔ ایسے قانون جن کے بارے میں آج سے پہلے آپ میں سے بہت سے لوگوں نے نہ سنا ہوگا نہ پڑھا ہوگا۔
اب بہت ہو گئیں ادھر اُدھر کی باتیں اب آتے ہیں اصل موضوع ” دس عجیب و غریب قوانین ” کی جانب ۔

9-امریکہ کی سٹیٹ ایریزونا میں اونٹ کا شکار منع ہت

آپ بھی سوچتے ہوں گے بھلا اونٹ کا شکار منع ہے تو کیا ہوا اور بھی بہت سی جگہیں ہیں جہاں کئی جانوروں کا شکار منع ہے تو اس میں عجیب بات کہاں سے آگئی ۔تو جناب یہاں پر ایک بات واضح کر دوں امریکہ کی جس ریاست کا نام اور لیا گیا ہے وہاں تو سرے سے ہی اونٹ نئی پائے جاتے ۔ اگر آپ اونٹ شکار کر کے اس قانون کی خلاف ورزی کرنا بھی چاہیں تو آپ کو پہلے اونٹ ڈھونڈنے کے لیے کافی تگ و دو کرنی پڑے گی ۔

8- امریکی ریاست مینسٹوا

امریکی ریاست مینسٹوا میں انڈمرد اور عورتیں اپنے under garments ایک ہی تار پر خشک کرنے یا کسی اور مقصد کے لیے نہیں ٹانگ سکتی ۔ یعنی کے حکومت چاہتی ہے کے گھر میں کپڑے ڈالنے کے لیے دو دو تاریں لگائی جائیں ۔۔۔ کافی مہنگا پڑے گا نہیں۔۔۔

7- کتے کو تنگ نہ کریں

اوکلا ہوما میں کتوں کے سامنے مزاحیہ چہرے بنانا منع ہے ۔ اور آپ کو اس چھوٹے سے جرم کے لیے سزا اور جیل بھی ہو سکتی ہے ۔

6- بدبودار سانس

انڈیانا میں آپ ادرک کھانے کے چار گھنٹے بعد تک کسی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں کر سکتے کیونکہ آپ کی بدبودار سانس سے دوسروں کو پریشانی ہو گی ۔

5- فریزر میں سونا منع ہے

پنسلوینیا میں اپنے گھر کی فریج میں سونا منع ہے۔ کئی لوگ جن کے پاس پنکھا یا ہوا کے لیے کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہوتا وہ اپنی فریج میں بھی سو جاتے ہیں ۔اس لیے اس کو غیر قانونی قرار دیا گیا ۔
ویسے ذاتی طور پر میں یہ کام کرنا پسند نہیں کروں گا بلکہ فریج میں سونے سے بہتر ہے کے بندہ پنکھے کے بغیر سو جائے ۔ کیا خیال ہے آپ لوگوں کا ؟

4-موٹاپا جرم ہے

جاپان میں “مٹیبو لاء” کے مطابق 40 سال سے زائد کے مردوں کی کمر 32 سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے اور خواتین کے لیے یہ سائز 36 ہے ۔ لیکن اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو کوئی سزا نہیں دی جاتی ۔ یہ قانون موٹاپے کی حوصلہ شکنی کے لیے بنایا گیا ہے ۔
اب مجھے نہیں پتہ کے یہ قانون جاپانی سومو پہلوانوں پر لاگو ہوتا ہے یا نہیں ۔

3- پیٹ بھر کر کھائیے

ڈنمارک میں ڈینش ریستورانوں میں آپ بِل تب تک ادا نہیں کرتے جب تک آپ پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھا لیتے ۔ اگر آپ کا پیٹ نہیں بھرا اور کھانا تھوڑا تھا تو آپ بل نہیں دیں گے اور آپ کو اس چیز کا قانونی حق ہے ۔

2-گاڑی نہ چلائیے

ڈنمارک ایک خوبصورت اور اچھا ملک ہے ۔ آپ کو اس ملک کے بارے میں تھوڑا بہت اندازہ اوپر والا قانون پڑھ کر ہوگیا ہے ہو گا ۔
ڈنمارک میں گاڑی سٹارٹ کرنے سے پہلے یہ دیکھنا ضروری ہے کے آپ کی کار کے نیچے کوئی بچہ تو نہیں سو رہا ۔

1- چیونگ گم

ایشیاء کے خوبصورت ترین اور سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک سنگا پور میں چیونگ گم چبانا اور تھوکنا منع ہے ۔ سنگاپور میں کسی بھی قسم کی کوئی بھی چیونگم نہیں ملتی اور اگر آپ نے غلطی سے ببل تھوک بھی دی ہے تو آپ 500$ جو کے پاکستانی تقریباً پچاس ہزار 50000 روپے بنتے ہیں جرمانہ ہوگا۔

سو اگر آپ کو کبھی ان میں سے کسی ایک جگہ جانے کا موقع ملے تو ذزا احتیاط سے ،ہم نے تو لکھ دیا تا تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام ۔