پنجاب بھر میں چھ روز بعد بھی پیٹرول جو کہ آج کل کے دور کی بنیادی ضرورت ہے غائب ہے ۔ اور جو کوئی لمبی قطاروں میں لگ کر تھوڑا بہت پیٹرول حاصل بھی کرلے تو وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہے ۔
پی ایس او کہتی ہے کہ ملکی ادارے ہمیں ادائیگی نہیں کرتے جس کی وجہ سے سرکل صحیح نہیں چلتا اور یہ بات کافی حد تک صحیح بھی ہے ۔
آخر پی آئی اے جب ہمیں ادھار ٹکٹ نہیں دیتی تو ادھار پیٹرول لے کر ہمارا جینا کیوں حرام کرتی ہے ؟
جب واپڈا ہم سے نقد بل لیتی ہے تو پھر پیٹرول کے پیسے کیوں نہیں دیتی ، بجلی تو خیر انہوں نے ہمیں دینی نہیں اور اب انکی وجہ سے ہمارے ملکی پیٹرول کی قلم پیدا ہو گئی ہے ۔
میاں صاحب سعودی عرب سے واپسی پر دو شاپر پیٹرول تحفتاً لے آیئے گا کیوں کے اب یہ چیز پاکستان میں نا پید ہو گئی ہے ۔
لوگ گاڑیاں گھسیٹ رہے ہیں تو کوئی موٹر سائیکلوں کو ٹیرھا کیے سڑک کنارے بیٹھیں ہیں ۔
اب تو ہمیں سائیکل لینی پڑے گی ، ویسے اگر عوام سائیکلوں پر سفر شروع کر دے تو وقت کی پابند بھی ہو جائے گی اور پہلے سے زیادہ چاکو چوبند بھی کیا خیال ہے آپ کا ۔۔۔ کیوں کے حکومت تو عوام کی ہوتی ہے ، تو آپ سے ہی پوچھیں گے نہ ہم
اور اس قلت میں کئی غریب لوگوں کا بھی بھلا ہو گیا جو اب امیروں کو 300 روپے لیٹر تیل بیچ کر لوٹ رہے ہیں ( اب آیا نہ اونٹ پہاڑ کے نیچے )
تازہ ترین
- ہلکا پھلکامولوی ، معاشرہ اور ہم
- نیوزجانئے اس شخص کے متعلق جس نے اپنا خود کا گوشت کھالیا
- نیوزآج چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک ریٹائر ہوجائیں گے
- اہم شخصیاتجنرل حمید گُل کے متعلق وہ تمام باتیں جو جاننا ضروری ہیں
- نیوزملکہ برطانیہ کو داعش نے خوفناک دھمکی دے دی
- دیگرغصہ کا علاج کریں ، مگر کیسے ؟
- کھیلمحمد عامر پر عائد پابندی ختم، پریکٹس شروع کردی
- معلومات عامہسکول سے چھٹیاں کرنے والے بچے ریاضی میں کمزور
- نیوزوسیم اکرم پر حملہ ، اصل کہانی سامنے
- نیوزانور علی کی شادی کی بات پکی ہو گئی
- ٹیکنالوجیفیس بک کا نیا فیچر جس کی مدد سے سال گرہ کی مبارکباد دی جا سکتی ہے