پاکستان میں آن لائن شاپنگ کی3 بہترین ویب سائٹس

پوری دنیا میں آن ائن شاپنگ کے رجحان کا آغاز 90 کی دہائی سے ہوا  جس کا آغاز ebay  اورAmazon  جیسی ویب سائٹس نے کیا ۔ البتہ پاکستان میں اس رجحان کا آغاز صرف چند سال پہلے ہوا لیکن اب  پاکستان میں آن لائن شاپنگ انڈسٹری بڑی تیزی سے فروغ پارہی ہے۔ پاکستان میں آن لائن شاپنگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی چند بنیادی وجوہات ہیں  جن میں اہم ترین سکیورٹی کے مسائل، ٹریفک کارش، سفر کے اخراجات، پٹرول  اور سی این جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں جیسے مسائل  وغیرہ۔ خاص طور پر یہ مسائل چھوٹے شہروں اور دیہات میں رہنے والے لوگوں کے لئے بہت زیادہ ہیں۔ اسی لئے اپنی پسندیدہ اشیاء کو گھربیٹھے خریدنا کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ پاکستان میں آن لائن شاپنگ کا دائرہ کار بہت ساری اشیا ء تک پھیل چکا ہے جیسا کہ ملبوسات، کھانے، جوتے، گھڑیاں، موبائلز، الیکٹرونکس اور بہت کچھ۔آن لائن شاپنگ کی بدولت اب کوئی بھی گھر بیٹھے مختلف اشیاء کی قیمتوں کا موازنہ کرکے اپنی پسندیدہ اشیاء کو موزوں ترین قیمتوں پر صرف ایک کلک کے ذریعے خرید سکتا ہے۔ اس وقت پاکستان میں آن لائن شاپنگ کی کچھ بہترین ویب سائٹس موجود ہیں جو اپنی بہترین سروسز  کے ذریعے ملک میں ای کامرس انڈسٹری کو تیزی سے فروغ دے رہی ہیں۔

Kaymu.pk

best online shopping websites in pakistan

Kaymu.pkاس وقت پاکستان کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ ویب سائیٹ ہے ۔ اس ویب سائیٹ کو پاکستان میں تقریباً آٹھ لاکھ افراد ہر ماہ استعمال کرتے ہیں اور ویب سائیٹ پر آن لائن آرڈرز کی تعداد 4000 ماہانہ سے زیاد ہ ہے۔ اس ویب سائیٹ پر ملبوسات، الیکٹرونکس، زیورات اور بہت ساری دوسری اشیاء دستیا ب ہیں۔ kaymu.pk درحقیقت ایک آن لائن مارکیٹ ہے جہاں فروخت کنندگان اپنی اشیاء کو گھر بیٹھے پاکستان میں کہیں بھی فروخت کرسکتے ہیں۔ Kaymu.pk ویب سائیٹ eBay کے ماڈل پر پاکستان میں انتہائی کامیابی کے ساتھ کام کررہی ہے۔

Daraz.pk

best online shopping websites in pakistan

Daraz.pk بھی پاکستان کی ایک معروف آن لائن شاپنگ ویب سائیٹ ہے البتہ اس ویب سائیٹ پر زیادہ تر مردوخواتین کے ملبوسات آن لائن خریداری کے لئے دستیاب ہوتے ہیں۔ Daraz.pk ایک انتہائی خوبصورت ترین ویب سائیٹ ہے جس پر پاکستان کے بہترین برانڈز اور فیشن ڈیزائینرز کے بنائے گئے ملبوسات انتہائی مقبول قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ اس ویب سائیٹ پر روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 500 آن لائن آرڈر آتے ہیں جو کہ اس ویب سائیٹ کی کامیابی اور مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ پاکستان کے بہترین دیزائنرز جیساکہ Sana Safina, Maria B, Deepak Perwani اور Nike وغیرہ کی تمام تر ورائٹی اس ویب سائیٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔

Shophive.com-LOGOShophive.com

پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شوقین لوگوں کے لئے shophive.com ایک بہترین ویب سائیٹ ہے۔ اس ویب سائیٹ پر ڈیجیٹل کیمرے، سمارٹ فونز، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹس اور گیمز وغیرہ آسانی سے اور بہترین دستیاب قیمتوں پر خریدی جاسکتی ہیں۔ اس ویب سائیٹ کی اہم خصوصیت ڈسکاونٹ آفر ہے جس کے ذریعے الیکٹرونکس کی بہت سی اشیاء ناقابل یقین قیمتوں پر خریدی جاسکتی ہیں۔ اگر آپ کو الیکٹرونکس کی جدید مصنوعات میں دلچسپی ہے تو اس ویب سائیٹ کو ایک دفعہ ضرور وزٹ کیجیے۔