پر اسرار گولی – ایک کہانی جو آپ کو حیران کر دے گی

یہ کہانی ہے زگلینڈ نامی شخص کی ، وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھا لیکن شاید وہ اتنا خوش قسمت نہیں تھا جتنا وہ اپنے آپ کو سمجھ رہا تھا۔ آئے پڑھتے ہیں کہ اسکے ساتھ کیا ہوا ۔۔
تو بات شروع ہوتی ہے 1883 سے جب زگلینڈ نے اپنی منگیتر سے رشتہ توڑا۔ اسکی منگیتر نے شاید غم میں خود کشی کر لی ، اور اسکے بھائی نے زگلینڈ سے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا ۔ وہ بدلے کی آگ میں پاگل ہوئے جا رہا تھا ۔ آخر ایک دن اس نے زگلینڈ کو جا لیا اور اسے گولی مار دی ، زگلینڈ کو گولی مارنے کے بعد اس نے اپنے آپ کو گولی مار لی اور مر گیا ۔ لیکن زگلینڈ مرا نہیں تھا بلکہ گولی اس کے چہرے کو چھو کر گزر گئی تھی اور پیچھے ایک درخت میں پیوست ہو گئی ،جبکہ جو اسکو مارنے آیا تھا وہ خود مر گیا ۔
زگلینڈ اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھ رہا تھا کہ اس کی جان بچ گئی ۔
لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا ۔۔
کچھ عرصے بعد نا جانے اسے کیا سوجھی ، اس نے وہ درخت کاٹنے کا فیصلہ کیا جس میں گولی پیوست تھی ۔ اسے درخت کاٹنا تھوڑا مشکل لگا سو اس نے درخت کو ” ڈائنا مائیٹ” کی چند سٹکس کے ساتھ اڑانے کا فیصلہ کیا ۔۔۔
دھماکے نے درخت کو تو اڑادیا لیکن دھماکے کے دوران اندر پھنسی ہوئی گولی اڑتی ہوئی آئی اور کچھ دور کھڑے زگلینڈ کے سر میں جا لگی اور اس کی موت کا سبب بن گئی ۔