ہائی ہیل پہننے کے فائدے۔۔۔!!!

ہائی ہیل پہننے والی خواتین اگر کسی مشکل میں ہوں تو ان کی مدد کے لئے مرد فوراً تیار ہو جاتے ہیں ۔۔۔یہ دلچسپ حقیقت فرانس میں کی جانے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے ۔تحقیق کے مطابق مردوں کے اندر ایسی خواتین کی مدد کا جذبہ اس وقت ٹھاٹیں مارنے لگتا ہے جب وہ ہائی ہیل کی سینڈل پہنے ہوئے ہوتی ہیں۔۔۔ “دی بریٹانے سد یونیورسٹی” کی تحقیق کے مطابق فلیٹ جوتے پہننے والی خواتین اگر کسی مدد کے لئے ساتھی مردوں سے درخواست کریں تو ساٹھ فی صد امکان ہوتا ہے کہ وہ مدد کے لئے انکار کر دیں لیکن اگرپیروں میں 2 انچ اونچی ہیل کا جوتا ہو تو مردوں کی کسی کام میں مدد کا ساٹھ فی صد چانس بڑھ جاتا ہے ۔ اور اگر ہیل کا سائز 4 انچ تک پہنچ جائے تو80 فی صد چانس ہوتا ہے کہ مرد بڑھ چڑھ کر اس خاتون کی مدد کے لئے آگے آئیں گے ۔۔۔یہ تحقیق امریکی ویب سائٹ “سائنس ڈیلی ” میں شائع ہوئی ہے ۔