چھٹیاں اور افواہیں – آخر حقیقت کیا ہے َ

تمام نجی اور سرکاری سکولوں ، کالجوں میں گورنمنٹ نے موسمِ سرما اور سکیورٹی تحفظات کی وجہ سے تعطیلات کا اعلان کردیا۔ یہ تعطیلات پانچ جنوری 2015 تک ہونا تھیں لیکن سکیورٹی خدشات  کی وجہ سے ان میں توسیع کر دی گئی اور انہیں 12 جنوری تک کردیا گیا۔
بعد میں چھٹیوں میں مزید توسیع کے متعلق بات ہوئی لیکن سکولوں ، کالجوں کی انتظامیہ کو موثر سکیورٹی فراہم کرنے کا کہہ کر مزید چھٹیاں دینے سے انکار کردیا گیا۔ جس کا اعلان با ظابطہ طور پر خود وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیا۔

اگلا حملہ سانحہ پشاور کو بھلا دے گا -ملا فضل اللہ

لیکن سوشل میڈیا پر افواہیں سر گرم ہو گئیں کے  چھٹیاں 31 جنوری تک بڑھادی گئیں ہیں  ، بات سوشل میڈیا تک رہتی تو پھر بھی ٹھیک لیکن انٹرنیٹ پر چند مشہور اردو  ویب سائیٹس نے بھی بغیر  کسی حتمی ثبوت کے یہ خبر شائع کردی ،اسکے علاوہ چند ٹی وی چینلز نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیا۔
لیکن یہاں واضح کردیا جائے کہ چھٹیاں 12 جنوری تک ہی ہیں ۔۔۔
اب آرام طلب طلباء اور آرام نہیں کر پائیں گے ۔