گاجر بہت مفید سبزی ہے جو کہ کچی بھی کھائی جاتی ہے اور پکا کر بھی ۔اس کا جوس نکال کر بھی پیا جاتا ہے ۔گاجر تین قسم کی ہوتی ہے ۔سرخ گاجر ،پیلی گاجر،اور کالی گاجر۔اس کا مزاج گرم تر ہے اس میں وٹامنز اے،بی،ای،ایچ،نشاستہ،فولاد و پرٹین ،گلوکوز ،کیروٹین اور چونا ہوتا ہے۔گاجر صاف خون پیدا کرتی ہے ۔جسم میں طاقت پیدا کرتی ہے اور چہرے کا رنگ صاف کرتی ہے ۔گاجر قبض کشا ہے ۔اور اس کو کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں اور انسان کے دماغ کی پریشانی ختم ہو جاتی ہے ۔انسان کے سینے کے درد اور کھانسی کے لئے بہت سود مند ہے ۔یرقان کے مرض میں گاجر کے جوس میں مصری ملا کر دینا بہت فائدہ مند ہے ۔اسے کھانے سے کھل کر پیشاب آتا ہے ۔پتھری ریزہ ریزہ ہو کر نکل جاتی ہے ۔یہ دل اور جگر کے لئے بہت مفید ہے اور فرحت بخش ہوتی ہے ۔مردانہ اور نسوانی امراض میں بھی بہت مفید ہے ۔گاجر ایک ایسی سبزی ہے جو بطور پھل بھی استعمال ہوتی ہے ۔یعنی اس کے سالن کے علاوہ جوس ،کھیر اور گجریلہ بھی بنایا جاتا ہے ۔اور لوگ اس کو کچا بھی بڑے شوق سے کھاتے ہیں اور اس کا حلوہ بھی بہت شوق سے کھایا جاتا ہے ۔اس کے بے شمار فوائد کے ساتھ ساتھ اس کو پکانے کے بھی بہت سے طریقے ہیں ۔اس کو گوشت ،میتھی اور مٹر کے ساتھ بھی پکایا جاتا ہے ۔یہاں آپکو گاجر ،میتھی کا طریقہ بتائیں گے کہ کیسے پکائی جاتی ہے۔
تازہ ترین
- ہلکا پھلکامولوی ، معاشرہ اور ہم
- نیوزجانئے اس شخص کے متعلق جس نے اپنا خود کا گوشت کھالیا
- نیوزآج چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک ریٹائر ہوجائیں گے
- اہم شخصیاتجنرل حمید گُل کے متعلق وہ تمام باتیں جو جاننا ضروری ہیں
- نیوزملکہ برطانیہ کو داعش نے خوفناک دھمکی دے دی
- دیگرغصہ کا علاج کریں ، مگر کیسے ؟
- کھیلمحمد عامر پر عائد پابندی ختم، پریکٹس شروع کردی
- معلومات عامہسکول سے چھٹیاں کرنے والے بچے ریاضی میں کمزور
- نیوزوسیم اکرم پر حملہ ، اصل کہانی سامنے
- نیوزانور علی کی شادی کی بات پکی ہو گئی
- ٹیکنالوجیفیس بک کا نیا فیچر جس کی مدد سے سال گرہ کی مبارکباد دی جا سکتی ہے