1۔ سوئٹزر لینڈ کے ایک نو مسلم اپنا واقعہ سناتے ہیں کہ میرے دانت اور مسوڑھےایسے مرض میں مبتلا ہو گئے تھے کہ وہاں کے سپیشلسٹ اور داکٹروں کے پاس بھی علاج نہیں تھا ۔میں نے مسواک استعمال کرنا شرع کر دی ۔کچھ عرصے کے بعد اپنے ڈاکٹر کو دکھانے گیا تو ڈاکٹر حیران ہوا اور پوچھا کہ آپ نے کون سی دوا استعمال کی ہے ۔کہ اتنی جلد صحت یابی ہو گئی ہے۔میں نے کہا کہ میں نے مسواک استعمال کی ہے تو ڈاکٹر بہت حیران ہوا اور نئی تحقیق میں لگ گیا۔
2۔سعودی عرب میں ایک مریض دانتوں کے مرض پر دس ہزار لگا چکا تھا ۔اسے افاقہ نہ ہوا۔جب پیلو کی مسواک کا مشورہ دیا گیا تو دو ماہ مستقل استعمال کرنے کے بعد حیرت انگیز طور پر تندرست ہوا ۔
3۔ایک صاحب منہ کے ذائقے کی لذت سے محروم تھے ۔بہت علاج کروائے لیکن افاقہ نہ ہوا آخر اسے تازہ مسواک کرنے کا مشورہ دیا گیا۔تو مریض کے منہ کا ذائقہ واپس آگیا ۔ مریض نے اعتراف کیا کہ پانچ روپے کی مسواک ہزاروں ادویات پر بھاری ہے ۔