عمران خان کی شادی ۔۔۔ اسمبلی میں ہل چل

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی عمران خان کی شادی موضوعِ بحث بن گئی ۔۔۔ وفاقی وزراء نے سپیکر اسمبلی ایاز صادق سے کھانے کی فرمائش کی جسے انہوں نے یہ کہتے ہوئے منع کردیا ” خان صاحب نے مجھے شادی میں شرکت کی دعوت نہیں دی تو میں ایوان کو کھانا کیسے کھلا سکتا ہوں ”
اس پر سارا ایوان قہقوں سے گونج اٹھا
معاملہ تب اور دلچسپ ہو گیا جب کچھ وزراء نے تحریری طور پر جنابِ سپیکر کو عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی مبارک دی ۔ سپیکر نے ان مبارک بادوں کو خفیہ رکھنے کی بجائے اجلاس میں ان تینوں وزراء کے نام لے کر جواب میں  انہیں بھی مبارک باد پیش کی ۔
ممبر قومی اسمبلی رانا تنویر نے ان سے کہا کے وہ آپ کے سیاسی حریف ہیں آپ پر واجب ہوگیا کے آپ پورے ایوان کو کھانا کھلائیں ۔۔۔ جس پر ایاز صادق نے کہا

یہ ایک الگ ٹاپک ہے ، اور جہاں تک کھانا کھلانے کا تعلق ہے تو خان صاحب نے مجھے دعوت نہیں دی تو کھانا کیسے کھلادوں ۔لگتا ہے آپ کو دوسری شادی کرنے کا بہت شوق ہے جب آپ دوسری شادی کریں گے تو اس بارے میں سنجیدگی سے سوچوں گا

جس پر ایک بار پھر سب کھلکھلا کر ہنس پڑے