سرخ اور رسیلی اسٹرابیری ۔۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ نے انسان کے لیے غذاؤں کی صورت میں جو نعمتیں عطا کی ہیں ،ان کی کوئی حد نہیں اور بلا شبہ ہر غذائی نعمت اپنی تاثیر اور افادیت رکھتی ہے ۔انہی میں ایک اسٹرابیری بھی ہے ۔جو نہایت خوش ذائقہ خوش شکل اور رسیلا پھل ہے۔مارچ سے مئی تک  یہ پھل مارکیٹ میں نظر آتا ہے ۔اسٹرابیری بچوں اور بڑوں دونوں کو پسند ہے۔
اسٹرابیری کا تعلق گلاب کے خاندان سے بتایا جاتا ہے ۔اس کو اگانے کے لیے کسی خاص جگہ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ گملے میں بھی اگائی جا سکتی ہے ۔بس اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ مٹی زرخیز ہو کہ اس سے پیداوار اچھی ہوتی ہے ۔اسٹرابیری کو طب کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔تیرہویں صدی میں فرانسیسی اسٹرابیری کو نظام ہضم کی بے قاعدگی میں دوا کے طور پر استعمال کرتے تھے ۔اس جڑ ،پتے اور پھل نظام ہضم کی بہترین اور سکن ٹانک کے لیے فائدہ مند تصور کیے جاتے تھے ۔اسٹرابیری کو درمیان  سے کاٹ کر سن برن اور داغ دھبے دور کرنے کے لیے مساج کیا جاتا تھا۔ (Sun Burn)
یہ بہت مزیدار پھل ہے ۔لیکن مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ یہ غذائیت سے بھر پور بھی ہے ۔جن میں اہم ترین وٹامن سی ہے ۔اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور بھی پائے جاتے ہیں ۔  Phytonutrients
وٹامن سی کے علاوہ اسٹرابیری میں وٹامن کے پوٹاشیم،فولک ایسڈ ،میگنیشیم،رائبوفلین،وٹامن بی 5،بی6،اور میگا 3 فیٹی ایسڈ بھی پائے جاتے ہیں ۔

٭آنکھوں کے حلقے دور کرنے کے لیے ۔۔۔۔ اسٹرابیری کے سلائس کھیرے کے متبادل کے طور پر آنکھوں پر رکھے جاسکتے ہیں ۔

٭دل کی بیماری میں بھی ۔۔۔۔ اسٹرابیری کا استعمال مفید ہے ۔غرض مختلف وٹامنز نمکیات کی موجودگی کی وجہ سے یہ پورے جسم کے لیے افادیت رکھتی ہے ۔

٭ دانتوں کا پیلا پن دور کرنے کے لیے ۔۔۔۔ ایک اسٹرابیری کو میش کر کے اس میں آدھا چمچ بیکنکگ سوڈا مکس کرکے پانچ منٹ تک دانتوں پر لگا رہنے دیں ، پھر اچھی طرح دانتوں پر برش کر لیں اور کلی کر لیں ۔ہفتے میں ایک مرتبہ یہ عمل کریں تو انشااللہ دانت چمک اٹھیں گے ۔جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ جسمانی خوبصورتی کے لیے بھی اسٹرابیری بہت اہم ہے ۔ہم میں سے بہت سے لوگ اس بات سے لا علم ہیں کہ اسٹرابیری حسن نکھارنے کا خزانہ بھی ہے ۔اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے ان گھریلو ٹوٹکوں کو ضرور آزمائیں ۔۔۔۔

٭ دو سے تین عدد اسٹرابیری ،دو چائے کے چمچ جو کا آتا ،اور دو قطرے بادام کا تیل ملا کر ہموار پیسٹ بنا لیں اور چہرے اور گردن ہر بیس منٹ لگا رہنے دیں ۔پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔

٭ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی جلدترو تازہ اور سرخ نظر آئے تو اس کے لیے ایک سے دو اسٹرابیری کو تھوڑے پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اسے ساری رات چہرے اور گردن پرstrawberry uses and benefits لگا رہنے دیں اور صبح منہ دھو لیں ۔
اسٹرابیری کو اس کی اصل حالت میں کھانا بھی بہت لطف دیتا ہے ۔جب کہ اس سے بہت سی ذائقہ دار  چیزیں بھی بنائی جاتی ہیں ۔جیسے اسٹربیر ی شیک ، پائی ، جام سیرپ،جوس ، سلاد، کیک اور آئس کریم وغیرہ۔
آئیے آپ کو اسٹرابری کے چند مختلف ذائقے بتائیں ۔۔۔

٭۔اسٹرابیری کولاڈا ۔۔۔ پائن ایپل جوس ساٹھ ملی لیٹر ،کوکونٹ ملک پچاس ملی لیٹر ،دو کھانے کے چمچ ونیلا ایسنس، ساٹھ گرام اسٹرابیری ، اور برف کو اچھی طرح شیک کریں اگر چینی کی ضرورت محسوس ہو تو ڈال لیں ۔گلاس میں ڈال کر اسٹرابیری اور لیمن کے ساتھ گارنش کریں ۔

٭۔ اسٹرابیری آئس کریم سوٹا ۔۔۔ چار کھانے کے چمچ دودھ ، ایک کپ اسٹرابیری ،14 سکوپ ونیلا آئس کریم کو حسب ضرورت سوڈا واٹر ڈال کر شیک کریں (دودھ ،اسٹرابیری ،اور ونیلا آئس کریم کو شیک کرنے کے بعد سرو کرتے ہوئے بھی سوڈا واٹر ڈال سکتے ہیں ۔)