طلباء و طالبات کے لیے خصوصی وظائف

٭ فصاحت وبلاغت کے لئے : صبح نہار منہ جب مسواک کرے تو اس کو دو تین مرتبہ حلق کے قریب تک پہنچائے ۔اس سے آپ کے کلام میں ٖفصاحت و بلاغت آئے گی اور بلغم ختم ہو گا۔
٭کتاب کے مطالعہ سے پہلے اور بعد کی دعا :ڈاکٹر عبدالحی عارفیؒ فرمایا کرتے تھے “کہ جب کسی کتاب کا مطالعہ شروع کرو تو یہ دعا کرو “یا اللہ مجھے اس کتاب سے علم نافع عطا فرما “اور جب کتاب کا مطالعہ ختم کرو تو کہو کہ “یا اللہ اس کتاب کے مصنف کو جزائے خیر عطا فرما ۔”
٭زبان پر علم کی باتیں : سورۃا لدھر(پ 29)اس کو بکثرت پڑھے تو علم کی باتیں اس کی زبان پر جاری ہو جائیں گی۔(اعمالِ قرآنی)
٭سبق یاد رکھنے کے لئے ہر نماز کے بعد سو مرتبہ “الرحمٰن پڑھ لیا کریں اور روزانہ دس مرتبہ “المعید”پڑھیں  ان شاءاللہ تعالٰی سبق کبھی نہیں بھولے گا ۔
٭اعلیٰ پوزیشن کے لئے: ہر فرض نماز کے بعد سات مرتبہ یہ دعا پڑھیں ۔ یَا قَادِرُ قَدِّرُ لِیَ الدَّرَجَۃََ العُلُیَا بِفَضُلِکَ العَظیمِ۔