پشاور کے سانحے پر سعودی حکومت اور سفارتخانہ کے رویے نے دنیا کو حیران کردیا

 سانحہ پشاور پر سعودی حکومت کی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ۔ سانحہ کے کئی روز بعد بھی سعودی حکومت اور سعودی سفارتخانے نے مذمت تک گوارہ نہیں کی ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا دنیا بھر میں اس کی مذمتیں ہوئی تُرکی میں ایک روزہ سوگ منایا گیا مگر دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک سعودی عرب کیجانب سے واقعہ پر مکمل خاموشی سے دنیا حیران ہو کر راہ گئی ہے ۔ سعودی حکومت اور پاکستان میں سعودی سفاتخانے نے واقعے کی صرف مذمت تک گہوارہ نہیں کی جبکہ گذشتہ روز اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں کیجانب سے نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں بھی سعودی اور ایرانی سفیر شریک نہیں تھے ۔ دوسری جانب سعودی عرب کے مفتی اعظم نے سانحہ کو دنیا کا سب سے بڑا ظلم قرار دیا ہے