دبئی متحدہ عرب امارات میں عدالت نے ایک شہری کو فیس بک اور ٹوئٹر پر ریاستی اداروں کے متعلق غلط معلومات پھیلانے اور افواہیں اڑانے کے الزام میں تین سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق عثمان حسین النجار کے والد کو عدالت نے الاصلاح سوسائٹی کارکن بننے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا دی تھی اور عثمان حسین اپنے والد کی سزا کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹوں پر رپورٹیں شائع کررہا تھا۔ عدالت کی طرف سے ان رپورٹوں کو غلط معلومات پر مبنی قرار دیا گیا، اور یہ بھی کہا گیا کہ ملزم غیر ملکی اداروں کو معلومات فراہم کر رہا تھا۔ عدالت کی طرف سے تین سال قید کے علاوہ 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہیں۔
تازہ ترین
- ہلکا پھلکامولوی ، معاشرہ اور ہم
- نیوزجانئے اس شخص کے متعلق جس نے اپنا خود کا گوشت کھالیا
- نیوزآج چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک ریٹائر ہوجائیں گے
- اہم شخصیاتجنرل حمید گُل کے متعلق وہ تمام باتیں جو جاننا ضروری ہیں
- نیوزملکہ برطانیہ کو داعش نے خوفناک دھمکی دے دی
- دیگرغصہ کا علاج کریں ، مگر کیسے ؟
- کھیلمحمد عامر پر عائد پابندی ختم، پریکٹس شروع کردی
- معلومات عامہسکول سے چھٹیاں کرنے والے بچے ریاضی میں کمزور
- نیوزوسیم اکرم پر حملہ ، اصل کہانی سامنے
- نیوزانور علی کی شادی کی بات پکی ہو گئی
- ٹیکنالوجیفیس بک کا نیا فیچر جس کی مدد سے سال گرہ کی مبارکباد دی جا سکتی ہے