کوکاکولاکا جلد پروٹین سے بھر پور دودھ متعارف کرانے کا فیصلہ

سان فرانسسکو کوکا کولا کا نام ہم سافٹ ڈرنک کے حوالے سے جانتے ہیں لیکن اب یہ کمپنی دودھ والی بوتل کیلئے مشہوری حاصل کرنے والی ہے۔ کوکا کولا دودھ کے مشہور برینڈ Core Power کو وسعت دینے کیلئے فیئر اوکس فارمز برینڈز کے ساتھ مل کر نئے معاہدے کرچکا ہے اور اب پروٹین سے بھرپور اس دودھ کو کوکاکولا کے نام کے ساتھ دنیا بھر میں متعارف کروایا جائے گا۔اس وقت کورپاور دودھ 26 گرام اور 20 گرام پروٹین والی دو اقسام میں فروخت کیا جارہا ہے جو کہ 11.5 اونس کی بوتل میں دستیاب ہے۔ اس میں قدرتی میٹھا اور فلیورز شامل کئے جاتے ہیں جبکہ یہ لیکٹوز اور گلوٹن سے پاک ہے۔