نادرا کا ٹیکس گزاروں کو خصوصی کارڈ جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد ایف بی آر نے نادرا کو ایسے تمام ٹیکس گزاروں کو ٹیکس پیئرز کارڈ جاری کرنے کا جو پروجیکٹ تفویض کیا تھا اس کے مطابق ٹیکس پیئرز کارڈ کے اجزاءکی تیاریاں تکمیل کے آکری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق 15 دسمبر 2014ءسے پہلے تمام ٹیکس گزار جنہوں نے ٹیکس سال 2013ءگوشوارہ جمع کرارکھا ہے ان کو یہ کارڈ جاری ہوجائیں گے یہ ٹیکس پیئرز کارڈ نادرا پر ٹیکس گزار کو ان کے کمپیوٹرائز قومی شناختی کارڈ پر درج پتے Address پر پہنچا دئیے جائیں گے۔ یہ ٹیکس پیئرز کارڈ ایف بی آر حکام کو ٹیکس ریٹرن فائلز اور نان فائلز میں امتیاز کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔