شارجہ ٹیسٹ ،یونس خان اور معین خان میں تکرار

شارجہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز یونس خان اورٹیم منیجر معین خان میں جاری سرد جنگ تکرارمیں بدل گئی۔ذرائع کے مطابق شارجہ ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے بعد ٹیم کو گراوٴنڈ سے ہوٹل ہونا تھا۔ روانگی کے وقت یونس خان نے پرستاروں کو آٹو گراف دیا۔ جس پرمعین خان کی جانب سے شدید ناراضگی کااظہارکیاگیا اور معین خان نے تلخ جملوں کا استعمال کیا جواب میں یونس خان خاموش نہ رہے اور گرم جواب دیا جس کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرادیا۔