ممبئی(قدرت نیوز)سلمان خان کی بہن آرپیتا کی شادی کو کچھ دن ہوچکے ہیں لیکن اس کی دھوم ابھی تک مچی ہوئی ہے اور اس شادی کے دوران ہونے والے واقعات اب آہستہ آہستہ میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔ کچھ دن قبل یہ بات سامنے آئی کہ سلمان اور شاہ رخ خان نے عامر خان کو ساری رات جگائے رکھا اور اب ایک دلچسپ لڑائی کی کہانی سامنے آئی ہے۔ یہ لڑائی سلمان اور سوناکشی سنہا کے درمیان ہوئی جس میں سوناکشی رونے بھی لگیں۔اخبا ر ’ممبئی مرر‘کے مطابق آرپیتا کی شادی میں سوناکشی سنہا سلمان خان کے ساتھ ایک ’سیلفی‘ بنانے کے لئے ان کے پاس گئیں۔ موقع پر موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ سوناکشی کی کسی بات پر سلمان خان کو شدید غصہ آگیااور دونوں کے درمیان بلند آواز میں بحث بھی ہوئی جس کے بعد سوناکشی کو آنسو بہاتے دیکھا گیا۔اس لڑائی کو دیکھتے ہوئے ایک اداکارہ ایشوینی یاردی آگے بڑھیں ، سوناکشی کو چپ کروایا اور دونوں کو ساتھ اکٹھے ڈانس کرنے کے لئے کہا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور ساتھ والے ہال میں چلے گئے اور دوبارہ نوک جھونک شروع ہوگئی۔سلمان خان کے نزدیکی ذرائع نے اس لڑائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آنے والا وقت بتائے گا کہ اس لڑائی کے کیا نتائج نکلیں گے۔
تازہ ترین
- ہلکا پھلکامولوی ، معاشرہ اور ہم
- نیوزجانئے اس شخص کے متعلق جس نے اپنا خود کا گوشت کھالیا
- نیوزآج چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک ریٹائر ہوجائیں گے
- اہم شخصیاتجنرل حمید گُل کے متعلق وہ تمام باتیں جو جاننا ضروری ہیں
- نیوزملکہ برطانیہ کو داعش نے خوفناک دھمکی دے دی
- دیگرغصہ کا علاج کریں ، مگر کیسے ؟
- کھیلمحمد عامر پر عائد پابندی ختم، پریکٹس شروع کردی
- معلومات عامہسکول سے چھٹیاں کرنے والے بچے ریاضی میں کمزور
- نیوزوسیم اکرم پر حملہ ، اصل کہانی سامنے
- نیوزانور علی کی شادی کی بات پکی ہو گئی
- ٹیکنالوجیفیس بک کا نیا فیچر جس کی مدد سے سال گرہ کی مبارکباد دی جا سکتی ہے