مصالحہ جات کے فوائد:

ادرک:

ادرک گرم ہے ،بلغم دور کرتی ہے ،بھوک بڑھانے والی ہے،ہاضم ہے ،پیٹ کے کیڑوں کو ہلاک کرتی ہے۔

اجوائن:

گرم ہے، ہاضم ہے،صفرا کو بڑھاتی ہے،ہلکی ہو تی ہے،درد سینہ ،تلی ،ہچکی،قے ،متلی،ڈکار ،بدہضمی کو دور کرتی ہے۔

تیز پات:

تیز گرم، میٹھا اور ہلکا ہوتا ہے ،دل کی بیماریوں اور بلغم کو توڑنے والا ہے،بواسیر کو دفع کرتا ہے۔

الائچی خورد:

ہاضمہ اور طاقت کو بڑھاتی ہے گرمی کو دور کرتی ہے ،خون کی خرابی ،سانس،پیاس اور ڈکار میں مفید ہے،قے کو روکتی ہے۔دل کو تسکین کا سامان مہیا کرتی ہے ،سر کی جملہ بیماریوں کو دفع کرتی ہے۔

دار چینی:

بادی کو مٹاتی ہے ،پیشاب کھو لتی ہے،جسم کو مظبوط کر کے طاقت بڑھانے والی ہے۔