دمشق (نیوز ڈیسک) عسکریت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) دنیا میں خوف و دہشت کی علامت سمجھی جاتی ہے لیکن مغربی میڈیا کے مطابق اب اس تنظیم کو ایسے گوریلا حملہ آوروں کا سامنا ہے کہ جن کی وجہ سے یہ خود دہشت کا شکار ہوگئی ہے۔ شام کے مشرقی صوبہ دیرالزود میں ”سفید کفن“ نامی گروپ کے گوریلے آئی ایس کے جنگجوﺅں کو ایک ایک کرکے غائب کرتے جارہے ہیں۔ گروپ کے سربراہ ابوعبود کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تقریباً 300 گوریلے ہیں جو آئی ایس کے جنگجوﺅں کو ایک ایک کرکے اچک رہے ہیں اور اب تک 100 سے زائد جنگجوﺅں کو ختم کیا جاچکا ہے۔ ایک طرف تو آئی ایس کے خلاف امریکہ اور اتحادیوں کی فضائی کارروائی جاری ہے اور دوسری طرف یہ نظر نہ آنے والا دشمن اس کے جنگجوﺅں کیلئے خوفناک خطرے کے طور پر سامنے آرہا ہے۔ ان گوریلوں کے علاوہ ”بھوت بریگیڈ“ اور ”موت کے فرشتے“ نامی گرو بھی آئی ایس کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین
- ہلکا پھلکامولوی ، معاشرہ اور ہم
- نیوزجانئے اس شخص کے متعلق جس نے اپنا خود کا گوشت کھالیا
- نیوزآج چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک ریٹائر ہوجائیں گے
- اہم شخصیاتجنرل حمید گُل کے متعلق وہ تمام باتیں جو جاننا ضروری ہیں
- نیوزملکہ برطانیہ کو داعش نے خوفناک دھمکی دے دی
- دیگرغصہ کا علاج کریں ، مگر کیسے ؟
- کھیلمحمد عامر پر عائد پابندی ختم، پریکٹس شروع کردی
- معلومات عامہسکول سے چھٹیاں کرنے والے بچے ریاضی میں کمزور
- نیوزوسیم اکرم پر حملہ ، اصل کہانی سامنے
- نیوزانور علی کی شادی کی بات پکی ہو گئی
- ٹیکنالوجیفیس بک کا نیا فیچر جس کی مدد سے سال گرہ کی مبارکباد دی جا سکتی ہے