دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) اداکارہ میرا نے عمران خان کو شادی کی پیشکش کردی،ان کا کہنا ہے کہ وہ نئے پاکستان میں کپتان کو ملک کا وزیراعظم دیکھنے کی خواہش ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران لالی ووڈ اداکارہ نے نہ صرف عمران خان سے شادی کی ایڈوانس حامی بھری بلکہ عمران کو شادی کی شیروانی کے لئے ڈیزائنر بھی تجویز کرڈالا۔میرا نے نئے پاکستان میں عمران خان کو نیا وزیراعظم دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا ۔
اداکارہ میرا خبروں میں اِن رہنا خوب جانتی ہیں ۔ تھوڑے تھوڑے عرصہ بعد اس قسم کی ایک عدد پھل جھڑی چھوڑ کر سب کواپنے وجود کا احساس دلاتی رہتی ہیں مجھے ابھی ابھی عید کا ایک ٹالک شو یاد آگیا (شو اور ہوسٹ کا نام بھول گیا ) جس میں ہوسٹ نے مذاقاً میرا جی سے پاکستان کے موجودہ صدر کا نام پوچھا تو میرا جی نے بڑے اعتماد کے ساتھ آصف علی زرداری کہہ دیا ۔بے چارے ممنون حسین تو یہ دیکھ کر بے حوش ہونے کے قریب ہوں گےیعنی جس میرا کو اپنے صدر کا نام نہیں آتا اسے خان کے نئے پاکستان کے بارے میں کیا پتا ہوگا ۔ہمارے ملک میں بھیڑ چال بہت ہے جو ایک شخص کہتا ہے دوسرا بھی وہی کہنا شروع ہو جاتا ہے ویسے میرا جی کیا آپ کو ہمارے دارلحکومت کے بارے میں کچھ علم ہے کے نہیں ۔ ورنہ یہ ہو کے آپ کراچی میں پی ایم ہاؤس تلاش کرتی رہ جائیں اور عمران خان کسی اور سے شادی کر لیں ۔
:)میں اپنے اس چھوٹے سے تبصرے کا اختتام ایک بے معنی شعر پر کرنا چاہوں گا
شاعر سے معذرت کے ساتھ
اگنور کرنے والے ذرا دیکھ کر چل
ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں