باکمال لوگ،لاجواب سروس،لندن سےانوکھی پروازپشاورپہنچ گئی

244055-PIA_ATR__plane_jet_aircraftPHOTOATR-1315094209-889-640x480

پشاور :  باکمال لوگوں کی سروس کا بھی جواب نہیں، خسارے کے دلدل میں پھنسی قومی ایئرلائن کا ایک اور انوکھا کمال آپ کو بتائیں۔ لندن سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز صرف ایک ہی مسافر کو لیکر پشاور آگئی۔

پی آئی اے کی لاجواب سروس، قومی خزانے کو ایک اور بڑا جھٹکا دے گئی، پی کے سیون فائیو ایٹ، لندن سے اُڑی تو اُس کی منزل قریب نہیں بلکہ دور بہت دور تھی۔ قومی ایئرلائن کی یہ پرواز لندن سے پشاور پہنچی تو صرف ایک مسافر کو لیکر۔ پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کہتے ہیں پی کے سیون فائیو ایٹ لندن سے لاہور کیلئے شیڈول تھی جو عازمین حج کو لےجانے کیلئے ہنگامی طور پر بلائی گئی تھی۔

یورپ سے پاکستان تک صرف ایک مسافر کو لیکر سفر کرنیوالی اِس فلائٹ سے قومی خزانے کی تجوری بھی ہل گئی۔