جولائی 2012 میں فاطمہ نے دیگر شیفس کے ہمراۃ فوڈ یٹ ورک ٹی وی کے کوکنگ شو چوپڈ میں حصہ لیا اور پاکستانی چٹخاروں سے آراستہ مغربی کھانے بنا کر 10 ہزار امریکی ڈالر انعام کی حقدار قرار پائیں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے معروف شہر نیو یارک کے ریستورانوں میں جن شیفس کا ڈنکا بجتا ہے ان میں اکثریت مردوں کی ہے اور اس شعبے میں خواتین کم کم ہی نظر آتی ہیں۔ایسے حالات میں کسی بھی غیر امریکی خاتون کےکے لیے شہر کے سب سے معروف شیفس کے صف میں آنا خاصا مشکل اور محنت طلب کام ہے ۔لیکن ایک نوضوان پاکستانی خاتون اس انہونی کو ہونی کر چکی ہیں ۔24 سالہ فاطمہ علی 2012 سے نیویارک کے مصروف علاقے مڈ ٹاؤن مین ہیٹن کے ایک فرینچ ریستوران میں بطور شیف کام کر رہی ہیں ۔فاطمہ کا اعزاز صرف یہ نہیں کہ اس کم عمری میں ہی ان ان کا شمار شہر کے معروف شیفس میں ہونے لگا ہے بلکہ وہ ان چند پاکستانی خواتین میں شامل ہیں جو امریکہ میں کوکنگ کے سب سے معتبر ادارے کلنری انٹی ٹیوٹس آف آرٹس سے فارغ التحصیل ہین ۔فاطمہ علی کے پاس ایک اعزاز اور بھی ہے جو انہیں حقیقی معنوں میں ممتاز کرتا ہے ۔نیویارک شہر کے 70 اعلیٰ ترین ریستورانوں میں فاطمہ علی کے علاوہ اور کوئی غیر امریکی شیف موجود نہیں ۔فاطمہ پاکستان ہی میں پلی بڑھی ہیںاور وہ کہتی ہیں کہ اب ان کے پاس اپنے ملک کو دینے کے لیے بہ کچھ ہے ۔امریکہ میں اپنے قیام کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ یہاں امرکیہ میں رہ کے انہیں کئی ایسے تجربات ہوئے ہیں جو پاکستانی مین نہیں ہوسکتے تھے ۔مثال کے طور پر یہاں کھانوں میں شامل کرنے کے اجزاء کی جو ورائٹی یہاں دستیاب ہے وہ پاکستان میں میسر نہیں ۔بہر حال یہ ایک بٹا زبردست خیال لگتا ہے کہ جو کچھ میں نے یہا ںسیکھا وہ میں واپس جا کر اپنے گھر والوں اور دوستوں کو پکا کر کھلاؤں گی ۔کیفے سینٹرو کے ماسٹر شیف جان ہوفمن بھی فاطمہ کی صلاحیتوں کے معترف ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ فاطمہ کو کچھ عرصہ مزید اپنی شاگردی میں رکھیں گے جس کے بعد انہیں یقین ہےکہ وہ بھی ماسٹر شیف ہوجائیں گی ۔فاطمہ اپنی عملی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپسی رہی ہیں جہاں وہ ایسے باورچی خانے کھولنا چاہتی ہیں جن میں ایک جانب غریب گھرانوں کو صاف ستھرا اور کم قیمت کھانا مل سکے تو دوسری جانب نوجوانوں کو کھانا پکانا سیکھا کر روزگار کی نئی راہیں دکھائی جاسکیں ۔
تازہ ترین
- ہلکا پھلکامولوی ، معاشرہ اور ہم
- نیوزجانئے اس شخص کے متعلق جس نے اپنا خود کا گوشت کھالیا
- نیوزآج چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک ریٹائر ہوجائیں گے
- اہم شخصیاتجنرل حمید گُل کے متعلق وہ تمام باتیں جو جاننا ضروری ہیں
- نیوزملکہ برطانیہ کو داعش نے خوفناک دھمکی دے دی
- دیگرغصہ کا علاج کریں ، مگر کیسے ؟
- کھیلمحمد عامر پر عائد پابندی ختم، پریکٹس شروع کردی
- معلومات عامہسکول سے چھٹیاں کرنے والے بچے ریاضی میں کمزور
- نیوزوسیم اکرم پر حملہ ، اصل کہانی سامنے
- نیوزانور علی کی شادی کی بات پکی ہو گئی
- ٹیکنالوجیفیس بک کا نیا فیچر جس کی مدد سے سال گرہ کی مبارکباد دی جا سکتی ہے