
مارک زکربرگ نے بل گیٹس کو عطیات کے حصول کیلیے سر پرٹھنڈا پانی ڈلوانے کا چیلنج دیا تھا۔ فوٹو؛یوٹیوب
واشنگٹن: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے مشہور زمانہ امریکی سافٹ ویئرگروپ کے مالک بل گیٹس کوایک فنڈ ریزنگ مہم کے دوران عطیات کے حصول کے لیے سر پرٹھنڈا پانی ڈلوانے کا چیلنج دیا جسے بل گیٹس نے پورا کردیا
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فالج نما اعصابی بیماری ‘لو گیرگ ‘کے خاتمے اور اس کے شکار مریضوں کے علاج کے لیے گزشتہ برس بھی عطیات جمع کرنے کی مہم چلائی گئی تھی رواں سال 29 جولائی سے دوبارہ یہ مہم جاری ہے اس بارمہم کوکامیاب بنانے کے لیے مشاہیرایک دوسرے کومختلف نوعیت کے چیلنج بھی دے رہے ہیں اس ضمن میں فیس بک نیٹ ورک کے شریک مالک مارک زاکر برگ نے سماجی رابطے کے اپنے خصوصی صفحے پر ایک فوٹیج پوسٹ کی ہے۔ جس میں انھوں نے بل گیٹس کو سر پر ایک لوٹا ٹھنڈا پانی ڈلوانے کا چیلنج دیا ہے، جسے بل گیٹس نے پورا کردیا۔
زکر برگ نے یہ چیلنج فیس بک کے ڈائریکٹر آپریشنز شیریل سانڈ برگ اور ڈائریکٹر سروسز وریڈ ہاسٹینگز کو بھی ایسا ہی کرنے کا چیلنج دیا ہے۔ وڈیو فوٹیج میں ایک نوجوان مسکراتے ہوئے زاکربرگ پر ٹھنڈا پانی ڈال رہا ہے سر پر ٹھنڈا پانی گرنے سے کچھ لمحے کیلیے برگ ساکت کھڑے رہتے ہیں’آئی پیکٹ چیلنج ‘کے نام سے جاری اس مہم میں اب تک ساڑھے 5 ملین ڈالرز سے زیادہ کی رقم اکھٹی کی جا چکی ہے جوکہ گزشتہ برس اتنے ہی عرصے میں جمع کیے گئے عطیات میں 5 گنا زیادہ ہے