حجاب کیری کرنا مشکل نہیں

مسلمان عورت اپنے مہذب لباس سے پہچانی جاتی ہے جو اسے دوسروں کی نظر میں ممتاز بناتا ہے ۔یوں تو اللہ تعالیٰ کی ہر قیمتی اور مقدس چیز حجاب میں لپٹی ہوئی ہے ۔جیسا کہ خانہ کعبہ اور قرآنِ مجید ، بلکہ اسی طرح کائنات تخلیق کرنے والی ہستی بھی حجاب میں موجود ہے ۔یاد رکھیں کہ حجاب فیشن یا رواج نہیں ہے یہ اللہ کا حکم ہے ۔بلکہ اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ سکول و کالج کی لڑکیاں اگرچہ فیشن کی وجہ سے حجاب کی جانب راغب ہوتی ہیں مگر جب یہ فیشن جب انکی عادت بن جاتا ہے تو انہیں حجاب کے بغیر اپنا لباس نا مکمل محسوس ہوتا ہے ۔پھر انہیں اسکی دینی اہمیت بھی سمجھ آنے لگتی ہے ۔ اگر آپ حجاب لینا چاہتی ہیں۔تو گرمی سے ہر گز نہ گھبرائیں البتہ حجاب کے لیے ایسے سٹف کا استعمال کریں جو پسینے کو جذب کر سکے اور اسکے اند ہوا کا گزر ہو ۔لان ،کاٹن ،ہوزری یا کھڈی کا استعمال بھی کر سکتے ہیں ۔حجاب آپ کو موسم کی شدت سے بچاتا ہے ۔حجاب کی وجہ سے آپ سن سٹروک ہی نہیں بلکہ دھول مٹی سے بھی محفوظ رہیں گی ۔موسم کی مناسبت سے لائٹ اور سوفٹ کلر کے حجاب بہت پر کشش دکھائی دیتے ہیں۔ ٹین ایجرز خواہ کسی بھی رنگ کا حجاب اوڑھیں انہیں سوٹ کرتا ہے ۔ آج کل پاکستان میں اریبین سٹائل کے علاوہ ترکش اور انڈونیشین سٹائل کے حجاب خاتین میں خاصے مقبول ہو رہیں ہے ۔ریڈی میڈ حجاب کسی بھی مارکیٹ سے مل جاتے ہیں ۔جنہیں کیری کرنا بہت آسان ہیں ۔آپ اپنے سر کے سائز کے مطابق حجاب لیں اور خوداعتمادی سے پہن کر باہر نکلیں ۔