فیشل ویکسنگ

facial waxing in urdu

چہرے کی neatnessمیں اضافہ کے لیے

عموماً لڑکیاں چہرے پر موجود غیر ضروری بالوں کے لیے بہت حربے اپناتی ہیں ۔مگر میں سمجھتی ہوں فیشل ویکسنگ سب سے محفوظ اور موثر طریقہ ہے ۔یہ نہایت آسان عمل ہے ۔لیکن اگر اس میں احتیاط نہ کی جائے تو چہرے کی جلد مختلف انفیکشنز کا شکار ہو سکتی ہے ۔اس لیے ضروری ہے کہ کسی ماہر بیوٹیشن کی مدد حاصل کریں جو چہرے پر استعمال کریں جو چہرے پر استعمال ہونے والی بیوٹی پراڈکٹس سے متعلق آپ کو درست گائڈ لائن دے ۔
فیشل ویکسنگ چہرے کہ غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد کو اگلے کئی ہفتوں تک نرم و ملائم بھی رکھتی ہے ۔

دراصل فیشل ویکسنگ سے بالوں کو جڑ سے اکھاڑا جاتا ہے ۔جس کی وجہ سے چہرے پر بال دوبارہ جلدی نمودار نہیں ہوتے ۔جبکہ دیگر طریقوں سے جلد کی اوپری سطح سے بالوں کو صاف کیا جاتاہے ۔جس سے جلد کھدری اور سخت ہوجاتی ہے ۔

آپ چہرے کے جس حصے سے بال اتارنا چاہتی ہیں وہ اپنی بیوٹیشن کو پہلے ہی بتادیں تاکہ اسے اندازہ ہو کہ اسے چہرے کے کن حصوں کو فوکس کرنا ہے ۔مثلاً اگر آپ eyebrowکے بال ویکس کروانا چاہتی ہیں تو صرف اس حصے پر ہی ویکس کروائیں تاکہ چہرے کے دوسرے حصے متاثر نہ ہوں ۔ویکس سے آپ کے چہرے کی neatness میں اضافہ ہوگا اور آپ کے بالوں کی نشونما میں کمی ہوتی جائے گی ۔ویکس سے بال پیدا کرنے والےغدودوں کی کارگردگی متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب بالوں کی نشونما بالکل رک جاتی ہے ۔مگر یہ تبدیلی چند ہفتوں یا مہینوں میں آتی اس کے لیے برسوں بھی لگ سکتے ہیں۔

فیشل ویکسنگ سستا طریقہ

ویسے تو چہرے کے غیر ضروری بالوں کے خاتمے کے لیے لیزر treatment بھی کافی مقبول ہے لیکن یہ خاصہ مہنگا ہے طریقہ ہے ۔جبکہ ویکسنگ کا طریقہ مہنگا بھی ہے اور قدرے محفوظ بھی ۔۔۔
خواتین فیشل ویکسنگ میں خود بھی اتنی مہارت حاصل کر لیتی ہیں ۔کہ بیوٹی سیلونز پر پیسےخرچ کرنے کی بجائے ۔خودی گھر پر ویکس کر لیتی ہیں۔

چہرے کی خوبصورتی نکھارنے کے لیے فیشل بھی اہم ہے

facial waxing in urdu

فیشل سے جلد صاف ستھری اور بیرونی اثرات سے پاک ہوجاتی ہے ۔خواتین کو چاہیئے کہ ہر تین سے پانچ ہفتے کے بعد فیشل کروائیں ۔اس سے آپ کی جلد صحت مند اور چمک دار دکھائی دے گی ۔اکثر سٹریس کی وجہ سے بھی چہرے پر دانے بن جاتے ہیں یا بلیک ہیڈز یا وائٹ ہیڈز موجود ہوں تو فیشل کے بعد اکثر پمپلز اور دانے وغیرۃ بن جاتے ہیں ۔
مگر باقاعدہ فیشل سے آپ کی جلد ان مسائل سے محفوظ رہتی ہے ۔اگر آپ گھرپر cleansing ،moisturisingاستعمال کرنے کے عادی ہیں تو فیشل کا رزلٹ دیر پا ہوگا۔کچھ لوگوں کی جلد پر فیشل کا اثر فوراً نمودار ہوجاتا ہے ۔لیکن اگر کسی قسم کے جلدی مسائل ہوں تو پھر فیشل کا اثر کچھ وقت کے بعد محسوس ہوتا ہے ۔